چین میں انسانی ساختہ اڑن طشتری کی پرواز، ویڈیو وائرل
شنگھائی13 جون ( ناز میڈیا اردو )چین میں اڑن طشتری کی اڑان ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ کئی دہائیوں سے ہم نامعلوم فلائنگ آبجیکٹس، یو ایف اوز، اڑن طشتریوں اور ان تمام کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے ہیں لیکن حقیقت کے قریب نہیں پہنچ سکے ہیں۔
تاہم معمول کی باتوں اور تجسس کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ایک انسان کی بنائی ہوئی اڑن طشتری نے چین کے شہر شینزین میں آزمائشی پرواز کی ہے جس کا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
انسانی ساختہ اڑن طشتری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے شینزین یو ایف او ٹیکنالوجی نے بنایا ہے۔ اسے آئی یو ایف او ‘‘iUFO‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 12 پروپیلرز ہیں جبکہ درمیان میں پائلٹ کی نشست ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے