خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 08 جولائی ( ناز میڈیا اردو )۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ریٹ پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ کی قیمت 1.95 ڈالر یعنی 2.55 فیصد اضافے کے ساتھ 78.47 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 2.06 ڈالر یعنی 2.87 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 73.86 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے