چندریان - 3 کا بدلا پہلا مدار ، اب دھرتی سے 42 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی دوری پر لگارہا چکر
نئی دہلی16 جولائی ( ناز میڈیا اردو )اسرو نے چندریان 3 کی اربٹ مینیوورنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے ۔ یعنی اس کا پہلا مدار بدل گیا ہے ۔ اب وہ 42 ہزار سے زیادہ کے مدار میں زمین کے چاروں طرف انڈاکار چکر لگارہا ہے ۔ فی الحال اسرو سائنسدان اس کے مدار سے متعلق ڈاٹا کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ لانچنگ کے بعد چندریان 3 کو 179 کلو میٹر کی پیریجا اور 36500 کلومیٹر کی اےپیجا والے انڈاکار مدار میں ڈالاگیا تھا ۔ یعنی کم دوری پیریجا اور لمبی دوری ایپیجا ، پہلے آربٹ مینیوور میں ایپیجا کو بڑھایا گیا ہے ۔ یعنی 36500 کلو میٹر سے 42000 کلو میٹر کیا گیا ہے ۔ دھرتی کے چاروں طرف 5 بار آربٹ مینیوور ہوگا ۔ یعنی مدار بدلا جائے گا ۔ اس میں 4 میں ایپیجا یعنی زمین سے جب چندریان دور رہے گا وہ مدار بدلا جائے گا ۔ یعنی پہلا ، تیسرا ، چوتھا ، پانچواں اس کے علاوہ دوسرے مدار میں اپیجا نہیں بلکہ پیریجا بدلی جائے گی ۔ یعنی نزدیک کی دوری کو بڑھایا جائے گا ۔ 31 جولائی 2023 کو چندریان 3- دھرتی سے 10گنا دور جاچکا ہوگا ۔ اسرو سائنسدان اپیجا میں بدلاﺅ کر کے اس کی زیادہ دوری کو بڑھاتے رہیں گے ۔ وہ تب تک بڑھاتے جائیں گے جب تک وہ دھرتی سے ایک لاکھ کلو میٹر دور نہیں پہنچ جاتا ۔ یہاں پہنچنے کے بعد سائنسدان اسے غلیل بنائیں گے ۔ یعنی سلنگ شاٹ کر کے چندریان 3- کو ٹرانس لونر انسرشن میں بھیجیں گے ۔ 5 دن ان لمبے آربٹ میں یاترا کرنے کے بعد یعنی 5-6 اگست کو چندریان 3- لونر آربٹ انسرشن سٹیج میں ہوگا تب چندریان 3- کے پروپلشن سسٹم کو آن کیا جائے گا۔ اسے آگے کی طرف دھکیلا جائے گا ۔ چندرما کے 100کلومیٹر کی کے اوپری مدار میں بھیجا جائے گا ۔ 17 اگست کو پروپلشن سسٹم چندریان 3- کے لینڈر - روور سے الگ ہوجائے گا ۔ پروپلشن ماڈیول کے الگ ہونے کے بعد لینڈر کو چندرما کے مدار میں لایا جائے گا ۔ اس کے بعد ڈیبوسٹنگ کرنی ہوگی ۔ یعنی اس کی رفتار کم کرنے پڑے گی ۔ اور یہ کام 23 اگست کو ہوگا ۔ یہیں پر اسرو سائنسدانوں کی سانسیں تھمی رہیں گی ، کیونکہ یہیں سے لینڈنگ کی کارروائی شروع ہوگی ۔ اس بار وکرم لینڈر کے چاروں پیروں کی طاقت کو بڑھایا گیا ہے ۔ نئے سینسرز لگائے گئے ہیں ، نئے سولر پینل لگائے گئے ہیں ۔ انسان کو خلاءمیں بھیجنے کی یوجنا کو ملی حوصلہ افزائی چندریان 3- کی کامیابی سے انسان کو خلاءمیں بھیجنے کی یوجنا کو حوصلہ افزائی ملی ہے ۔ اسرو چیئر مین ایس سومناتھ نے کہا کہ گگن یان کے لئے پہلا تجربہ اگست کے آخر تک کیا جائے گا ۔ اگلے سال کے آخر تک ایک مانو رہت مشن خلاءمیں بھیجنے کی اسرو کی یوجنا ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے