بھارت میں شاطر ٹھگ چینی گینگ ہوابے نقاب، کرپٹو والیٹ کے نام پر کیا 712 کروڑ روپے کا فراڈ

بھارت میں شاطر ٹھگ چینی گینگ ہوابے نقاب، کرپٹو والیٹ کے نام پر کیا 712 کروڑ روپے کا فراڈ


حیدرآباد 23 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) بھارت میں شیطان ٹھگ چینی گینگ بے نقاب ہو ا ہے۔ تلنگانہ کی حیدرآباد پولیس نے سرمایہ کاری کے دھوکہ بازوں کے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو کرپٹو والٹس کے نام پر دھوکہ کیا کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 712 کروڑ روپے کے کرپٹو والٹ انویسٹمنٹ فراڈ کا پتہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف مقامات سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیطانی ٹھگ چینی کارندے ہیں۔ اس کرپٹو والیٹ سرمایہ کاری کا لین دین حزب اللہ والیٹ(دہشت گردی کی مالی معاونت کے ماڈیول سے تعلق رکھنے والے) سے منسلک پایا گیا ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے حیدرآباد کے رہنے والے ایک نوجوان کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی تھی۔


شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اسے ایک میسجنگ ایپ کے ذریعے ریٹنگ اور جائزہ لینے کے لیے پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی، اس لیے وہ ان کی باتوں میں آ گیا اور اس نے متعلقہ ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرالیا۔ اس نے ابتدائی طور پر 1,000 روپے کی سرمایہ کاری کی، اسے فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی اور اسے 866 روپے کا منافع ملا۔ اس کے بعد، شکایت کنندہ نے 25,000 روپے کی سرمایہ کاری کی اور 20,000 روپے کا منافع کمایا۔ لیکن اسے رقم نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مزید سرمایہ کاری کی گئی اور کل ملا کر28 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔


تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ متاثرہ کے 28 لاکھ روپے 6 اکاونٹس میں منتقل کیے گئے تھے۔ وہاں سے رقم مختلف ہندوستانی بینک کھاتوں میں اور آخر کار دبئی منتقل کی گئی۔ دھوکہ دہی کی رقم کرپٹو کرنسی خریدنے کے لیے استعمال کی گئی۔ پولیس نے اس فراڈ کے 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک احمد آباد کا رہنے والا ہے اور کچھ چینی نوجوان ہیں۔

احمد آباد کا نوجوان کچھ چینی شہریوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور ہندوستانی بینک اکاو¿نٹس کی معلومات شیئر کرکے رابطہ قائم کرتا تھا، یہی نہیں، وہ ان اکاونٹس کو دبئی/چین سے چلانے کے لیے ریموٹ ایکسیس ایپس کے ذریعے OTP شیئر کرتا تھا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پکڑے گئے افراد میں سے ایک نے چینی شہریوں کو 65 سے زیادہ بینک اکاو¿نٹس فراہم کیے جن میں 128 کروڑ روپے کا لین دین ہوا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے