یکساں سیول کوڈ کیخلاف عوامی مہم میں شدت پیدا کرنے پر زور جمعیت علما کے زیر اہتمام کل جماعتی اجلاس تمام جماعتوں سے سرگرم ہونے کی اپیل
گلبرگہ 3 جولائی( ناز میڈیا اردو ) ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے لا کمیشن کی جانب سے رائے طلبی کے سلسلہ میں جمیعت علما ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات 9:30 بجے جامع مسجد خونی الاوہ مومن پورہ گلبرگہ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ جماعت اسلامی جمعیت اہلحدیث کل ہند مجلس تعمیر ملت جمعیت باغبان کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم انٹر ریلجیس فورم بھارت ایکتا منچ اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران علما و دانشوران وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں آپسی مشاورت و تبادلہ خیال کے ذریعہ طے پایا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت میں مسلمان اپنے ساتھ ایس سی ایس ٹی لنگایت قبائلی عیسائی بدھ جین طبقات کو بھی شامل کریں کیونکہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے صرف مسلمانوں کے پرسنل لاز متاثر نہیں ہوں گے بلکہ دیگر طبقات کے مذہبی رسوم و رواج پر بھی کاری ضرب پڑے گی اجلاس میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف مہم کو عوامی بنانے اور اس میں شدت پیدا کرنے پر زور دیا گیا بلا لحاظ مسلک و مکتب فکر مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ اس مہم کا حصہ بنانے اور مساجد کے ذریعہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف اعتراضات لاکمیشن کو روانہ کرنے کا نظم قائم کرنا طے پایا اس سلسلہ میں مسلم نوجوانوں اور انٹرنیٹ مراکز کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز کو فوری روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہلحدیث گلبرگہ و یادگیر اضلاع نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے عزائم اور سازش سے عام مسلمانوں کو واقف کروانے اور موجودہ حالات میں مسلم پرسنل لا کے تحفظ کیلئے بیداری لانے بڑے پیمانے پر جلسہ عام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی جبکہ سرگرم سماجی کارکن محمد معراج الدین نے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کی وجوہات اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنا کیوں ضروری ہے پریس کانفرنس کے ذریعہ واضح کرنے اور سماج کے تمام طبقات تک یہ پیغام پہنچانے کا مشورہ دیا عبد الجبار گولہ ایڈووکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے کہا کہ دستور کی دفعہ 44 کی وجہ سے یکساں سیول کوڈ کی تلوار ہمارے سروں پر لٹکتی رہی ہے انہوں نے اس دفعہ کو دستور سے حذف کرنے کیلئے کوئی تحریک نہ چلائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا عبد الجبار گولہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ دستور کی دفعہ 25 کے ہوتے ہوئے یکساں سیول کوڈ لاگو نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دفعہ 25 کے تحت مذہبی آزادی کا بنیادی حق حاصل ہے جبکہ دفعہ 44 دستور کے رہنما اصولوں کے زمرہ میں آتا ہے انجینئر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمعیت باغبان گلبرگہ نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف قومی سطح پر بھارت بند جیسی کوئی فوری متوجہ کرنے اور اثرانداز ہونے والی منظم تحریک چلانے کا مشورہ دیا قاضی رضوان الرحمن صدیقی نے آنے والے جمعہ کے موقع پر تمام مساجد میں یکساں سیول کوڈ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کی عامتہ المسلمین کو ترغیب دلانے کی تجویز پیش کی اسلام کے بارے میں غیر مسلموں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سرگرم سماجی و ملی کارکن محمد معراج پٹیل تاورگیرہ نے لنگایت ایس سی ایس ٹی اور عیسائی سکھ طبقات کے مذہبی سربراہوں اور دانشوروں سے رابط کرنے اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف انہیں آگے لانے کا مشورہ دیا اور اس سلسلہ میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی قائدین نے 2015 میں دستور کی دفعہ 44 حذف کرنے کے مطالبہ پر زبردست تحریک چلائی تھی انہوں نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کے مساجد میں کمپیوٹر اور موبائل کے کاؤنٹرس قائم کرنے کی تجویز پیش کی مولانا محمد اسماعیل صاحب خطیب و امام مسجد حسینی علم گلبرگہ نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے یکساں سیول کوڈ پر مسلمانوں کے علاوہ کئی ایک طبقات کو بھی شدید اعتراضات ہیں ان طبقات کو بھی یکساں سیول کوڈ کی مخالفانہ مہم میں شریک کیا جائے محمد ذاکر حسین امیر مقامی جماعت اسلامی گلبرگہ نے کہا کہ دستور میں کئی ایک رہنما اصول موجود ہیں لیکن دستور کے رہنما اصول دفعہ 44 کے تحت یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی کوشش محض مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی اراضی کا رام مندر کی تعمیر کیلئے استعمال کشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کے بعد یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ان کا تیسرا بڑا ایجنڈہ ہے محمد ذاکر حسین نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق ہی مہم چلائی جانی چاہیئے ابتدا میں مفکر ملت مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب صدر جمعیت علما ضلع گلبرگہ نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف کل جماعتی مشاورتی اجلاس طلب کرنے کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے شاہ بانو مقدمہ کے بعد تحفظ شریعت کیلئے گلبرگہ شہر اور ضلع میں چلائی گئی تاریخی مہم کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اتحاد بین المسلمین کی حامی ہے اور جمعیت علما کا منشا ہے کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف بھی گلبرگہ شہر اور ضلع میں کل جماعتی مہم چلائی جائے انہوں نے اس سلسلہ میں 3 تجاویز پیش کیں پہلی مساجد کے تحت یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کا نظم قائم کیا جائے دوسری نوجوانوں کی ٹیمیں تیار کی جائیں جو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعہ یکساں سیول کوڈ کیخلاف اعتراضات ای میل کرنے میں تعاون کریں تیسری یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے متاثر ہونے والے غیر مسلم طبقات کے ذمہ داران سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں بھی مسلمان یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفانہ مہم میں شامل کریں سید عبد المقیم سید بارے نائب صدر جمعیت علما ضلع گلبرگہ نے اجلاس میں مختلف تنظیموں کے ذمہ داران وکلاء و دانشوران کی شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ملی مسائل و معاملات میں گلبرگہ کے مسلمانوں کا اتحاد مثالی ہوا کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالف تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے اور ہر کوئی مخلصانہ جذبہ سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اجلاس کے آخر میں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت میں صرف میٹنگیں نہ ہوں بلکہ عملی اقدامات کیلئے فوری پیشرفت کی جائے انہوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کی مخالفانہ مہم کو پیچیدہ نہ بنایا جائے یہ مہم نہایت آسان ہے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے جس کی لنک پر موبائل فون کے ذریعہ بہ آسانی یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس مسئلہ کا تعلق ہمارے ایمان سے ہے اور ہمیں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے یہ واضح کرنا ہے کہ شریعت میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو مسلمان ہرگز برداشت نہیں کر سکتے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے بل لایا جانے والا ہے تب پتہ چل جائے گا اس متنازعہ بل کی مخالفت میں کون کونسی سیکولر جماعتیں اور کتنے ممبران پارلیمنٹ آگے آئیں گے عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف مخالفانہ مہم چلانے سے یہ مسئلہ ختم نہیں ہو جائے گا بلکہ آگے مسلمانوں کیلئے عشق کے امتحاں اور بھی ہیں کارروائی کا آغاز مولانا اصغر علی وزیر رشیدی سابق امام جامع مسجد خونی الاوہ مومن پورہ گلبرگہ کی قرات کلام پاک سے ہوا سید عبد المقیم سید بارے نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منظم انداز میں اجلاس کی کارروائی چلائی علیم احمد کنونیر کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ ہارون خرادی مولانا صادق بن آدم ڈاکٹر محمد رفیق رہبر انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے علاوہ علما و دانشوران وکلاء نے اجلاس میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے