اسمبلی کیلئے کاما ریڈی حلقہ سے مقابلہ پر کے سی آر کا غور !

اسمبلی کیلئے کاما ریڈی حلقہ سے مقابلہ پر کے سی آر کا غور !


حیدرآباد۔18جولائی(ناز میڈیا اردو ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے انتخابی مقابلہ کے متعلق جاری قیاس آرائیوں کے دوران کہا جا رہاہے کہ وہ حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے مقابلہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں! چیف منسٹر نے اپنے منصوبہ کو مخفی رکھا ہے جبکہ پارٹی کے بعض ذرائع کا کہناہے کہ بی آر ایس سربراہ پارٹی کو وسعت دینے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے دو حلقہ جات پارلیمان اورنگ آباد یا ناندیڑ میں کسی ایک پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد سے چندر شیکھر راؤ نے حلقہ گجویل سے مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کی ہے لیکن اب وہ اپنے حلقہ کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر تلنگانہ اسمبلی انتخابات عام انتخابات کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں تو چندر شیکھر راؤ حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے مقابلہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ان کے کاماریڈی سے مقابلہ کی صورت میں اطراف کے حلقہ جات میں بھی پارٹی امیدواروں کو فائدہ ہوسکے۔ پارٹی قائدین کا کہناہے کہ اگر چیف منسٹر کاماریڈی سے مقابلہ کرتے ہیں تو نظام آباد ' یلا ریڈی ' بودھن و دیگر حلقہ جات اسمبلی پر اس کے اثرات ہونگے اور بی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ بی آر ایس جو کہ ریاست کے بیشتر اضلا ع میں کمزور ہوتی جا رہی ہے اسی لئے چیف منسٹر اپنے حلقہ کی تبدیلی کے ذریعہ پارٹی کو دیگر علاقوں میں مستحکم بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ پارلیمانی انتخابات میں بھی کے سی آرکے حصہ لینے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی کو ملک کی دیگر ریاستوں میں مستحکم بنانے اقدامات کے طور پر مہاراشٹرا میں کسی حلقہ اسمبلی سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بی آر ایس سربراہ پارلیمانی انتخابات میں مہاراشٹرا میں اورنگ آباد یا ناندیڑ سے مقابلہ کرسکتے ہیں اس بات کی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں اور کہاجا رہاہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کو بھارت راشٹر سمیتی میں تبدیل کرنے کے بعد انہوں نے جتنے مہاراشٹرا دورے کئے اور مہاراشٹرا قائدین کو پارٹی میں شامل کیا وہ اپنے انتخاب کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہی ہے ۔ ریاستی اسمبلی و پارلیمانی انتخابات اگر بیک وقت ہوتے ہیں تو کے سی آر کی حکمت عملی میں تبدیلیاں آسکتی ہیں لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی انتخابات اپنے وقت معینہ پر ہوتے ہیں تو چندر شیکھر راؤ کاماریڈی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے