منی پور کے شرمناک واقعہ کیلئے وزیراعلی سے استعفٰی دینے کا مطالبہ منی پور کو دوسرا گجرات بنانے کی سازش : سعدیہ سیدہ
گلبرگہ 22 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) ویمن انڈیا موومنٹ کی ورکنگ کمیٹی ممبر سعدیہ سیدہ نے بی جے پی کی زیر اقتدار ریاست منی پور میں 2 قبائلی خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے اور ان کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے گھناؤنے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے آج ویمن انڈیا موومنٹ گلبرگہ ضلع کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منی پور میں پیش آئے 2 قبائلی خواتین کی برہنہ پریڈ اور ان کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس غیر انسانی واقعہ سے پورے ملک کو شرمندگی اٹھانی پڑی ہے سعدیہ سیدہ نے کہا کہ اس انسانیت سوز اور شرمناک واقعہ سے منی پور کے چیف منسٹر این بیرین اور وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر منی پور کے چیف منسٹر این بیرین میں ذرا سی بھی شرم و حیاء اور اخلاقی غیرت باقی ہے تو انہیں فوری اپنے عہدہ سے استعفٰی دے دینا چاہیئے سعدیہ سیدہ نے مزید کہا کہ منی پور میں قبائلی خواتین کے ساتھ کی گئی انسانیت سوز زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گجرات میں بلقیس بانو کے ساتھ بھی ایسا ہی شرمناک بلکہ وحشیانہ واقعہ پیش آیا تھا حاملہ ہونے کے باوجود بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی حیوانی حرکت کی گئی ان کا شکم چاک کرتے ہوئے بچہ نکال کر تلوار کی نوک پر اچھالا گیا تھا سعدیہ سیدہ نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرمین کو سزا مکمل ہونے سے قبل رہا کیا گیا انہیں سنسکاری کہا گیا اور ان کا سمان بھی کیا گیا سعدیہ سیدہ نے سوال کیا کہ کیا عصمت ریزی کرنا بھی سنسکاروں میں شامل ہے اسی گھناؤنی سوچ کے نتیجہ میں آج ملک میں اقلیتی خواتین کو ظلم و بربریت کا شکار بنایا جارہا ہے سعدیہ سیدہ نے کہا کہ منی پور میں پچھلے 2 مہینوں سے قتل عام اور بہیمانہ تشدد جاری ہے جس پر پورا ملک گہری تشویش میں مبتلا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر کوئی گرفت نہیں کررہے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو ذات سے نفرت کے لئے ہورہے تشدد پر قابو پانے کیلئے منی پور میں فوج کو تعینات کرنا چاہیئے تھا سعدیہ سیدہ نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں نفرت اور تشدد کا ایسا ماحول پیدا کردیا گیا ہے کہ ملک کی تمام اقلیتیں بالخصوص اقلیتی طبقات کی خواتین میں عدم تحفظ اور خوف و دہشت کا احساس پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ منی پور میں بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ منی پور کو دوسرا گجرات بنانے کی سازش کی گئی ہے ریحانہ بیگم ریاستی خازن ویمن انڈیا موومنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ نعرہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اور بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں آئے دن اقلیتی خواتین کی عزت و وقار پر حملے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے والی خاتون کھلاڑیوں کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے ریحانہ بیگم نے بتایا کہ منی پور کے شرمناک واقعہ کیخلاف ویمن انڈیا موومنٹ کی جانب سے کرناٹک کے تمام اضلاع میں احتجاج ہورہا ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے