اقتدار میں مسلمانوں کی شراکت داری کا حصول مسلم لیگ کا بنیادی مقصد مسلم لیگ سے مولانا محمد نوح کی دیرینہ وابستگی لائق ستائش

اقتدار میں مسلمانوں کی شراکت داری کا حصول مسلم لیگ کا بنیادی مقصد مسلم لیگ سے مولانا محمد نوح کی دیرینہ وابستگی لائق ستائش 


گلبرگہ 23 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے کی مسرت میں کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مولانا محمد نوح کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ منعقد ہوا کل رات قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں منعقدہ اس جلسے کی صدارت سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مرکزی رکن شوری کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد نے کی مولانا محمد شہاب الدین نظامی پرنسپل رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ مولانا عبد الکریم باقوی خطیب و امام جامع مسجد نیا محلہ گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مولانا محمد نوح کی کی ملی دینی تعلیمی سماجی خدمات کو سراہا کارروائی کا آغاز محمد صلاح الدین رحمانی معلم رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ کی قرات کلام پاک سے ہوا رسول پٹیل سجاد حسین نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مقبول احمد سگری سیکریٹری مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے مولانا محمد نوح سے نیک خواہشات کا اظہار کیا عبدالمنان ایڈوکیٹ نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے مولانا محمد نوح کو نہایت حرکیاتی و فعال سیاسی قائد بتایا اور مجلس تعمیر ملت سے ان کے مخلصانہ تعاون کیلئے اظہار تشکر کیا حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے مولانا محمد نوح کے ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ منتخب ہونے کو اہل گلبرگہ کیلئے باعث افتخار قرار دیا انجینئر ڈاکٹر اکرم نقاش نے مولانا محمد نوح کی مسلم لیگ سے دیرینہ وابستگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد نوح نے نامساعد حالات میں بھی مسلم لیگ کی سیاسی فلاحی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے مسلم لیگ کے استحکام کیلئے مولانا محمد نوح کی مساعی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات میں بھی انہوں نے ثابت قدمی دکھائی اسی لئے آج انہیں مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکریٹری کا منصب حاصل ہوا ہے فضل احمد تماپوری نے مولانا محمد نوح کی جہد مسلسل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو جدوجہد قربانی اور جستجو کے بغیر کوئی مقام حاصل نہیں ہوتا شاہنواز خان شاہین نے مولانا محمد نوح سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ کی توسیع اور عوامی مقبولیت کیلئے بھرپور سعی کریں گے مولانا محمد نوح نے انہیں تہنیت پیش کرنے کیلئے مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے ذمہ داران اور دیگر رفقا و مخلصین سے اظہار تشکر کیا انہوں نے بتایا کہ وہ 1978 سے تاحال مسلم لیگ سے وابستہ ہیں انہوں نے مسلم لیگ کے کارکن کی حیثیت سے اپنی عوامی سیاسی زندگی کا آغاز کیا نیا محلہ کی معروف شخصیت عبد الروف سیکل ٹیکسی اس زمانے میں رات کے وقت دیواروں پر مسلم لیگ کے انتخابی نعرے اور اپیلیں تحریر کیا کرتے تھے تو روشنی کیلئے وہ ان کے ساتھ قندیل پکڑا کرتے مولانا محمد نوح نے مزید کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ کیلئے قندیل پکڑنے شطرنجیاں بچھانے سے لیکر ہر طرح کا تنظیمی کام کیا لیکن ان کی سیاسی زندگی میں ایسا بھی مرحلہ آیا کہ انہیں خود کو مسلم لیگی  ثابت کرنے کیلئے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا مولانا محمد نوح نے مزید بتایا کہ ریاستی جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے انہیں علاقہ کلیان کرناٹک کے 5 اضلاع کی تنظیمی ذمہ داری سونپی گئی ہے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک مسلم لیگ کے ضلعی صدور و سیکریٹریوں کے انتخابات عمل میں آئیں گے جس کے بعد مسلم لیگ کے ریاستی عہدیداران کا انتخاب ہوگا مسلم لیگ کی آئن لائن ممبر سازی جاری ہے مولانا محمد نوح نے مزید کہا کہ 16 نومبر سے دہلی میں مسلم لیگ کی ڈیلی گیٹس قومی کانفرنس ہوگی انہوں نے بتایا کہ 25 کروڑ کی لاگت سے نئی دہلی میں مسلم لیگ کے قومی آفس کی عمارت تعمیر کی جائے گی اس عمارت کی تعمیر کیلئے اب تک 8 کروڑ کے عطیات جمع ہوچکے ہیں مولانا محمد نوح نے اہل خیر اور ہمدردان ملت سے مسلم لیگ کے دفتر کی عمارت کیلئے فراخدلانہ عطیات دینے کی اپیل کی عزیز اللّٰہ سرمست نے صدارتی تقریر میں کہا کہ موجودہ حالات میں آزادی سے قبل کی اور آزادی کے بعد کی مسلم لیگ کے فرق کو واضح کرنے کی ضرورت ہے موجودہ مسلم لیگ کا نام انڈین یونین مسلم لیگ ہے اور یہ نام خود ظاہر کررہا ہے کہ موجودہ مسلم لیگ آزادی کے بعد تشکیل پائی مسلم لیگ دستور ساز کمیٹی کی رکن رہی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مسلمہ سیاسی جماعت ہے لیکن فرقہ پرست عناصر اسے آزادی سے قبل کی مسلم لیگ سے جوڑ کر اس کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا کرتے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ مسلم لیگ اس ملک میں پاکیزہ اور اقدار پر مبنی سیاست کا تصور پیش کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ نے پاکیزہ اور اقدار پر مبنی سیاست کا صرف تصور ہی پیش نہیں کیا بلکہ اس پر کیرلا اور ٹملناڈو میں عمل بھی کرکے دکھایا عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ اقتدار میں مسلمانوں کی شراکت داری کا حصول مسلم لیگ کا بنیادی مقصد ہے اور کیرلا میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کیرلا اور ٹملناڈو میں مسلمانوں کو سیاسی معاشی تعلیمی سماجی استحکام حاصل ہوا انہوں نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ مسلمانوں میں سیاسی شعور کے فقدان اور قائدین کی ناعاقبت اندیشی کے سبب کرناٹک آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں یہ تجربہ ناکام رہا عزیز اللّٰہ سرمست نے گلبرگہ میں مولانا محمد نوح کی مسلم لیگ سے دیرینہ وابستگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملت کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا جذبہ ان میں بدرجہ اتم ہے اور یہی جذبہ انہیں چمک دمک کی سیاست سے دور اور مسلم لیگ سے وابستہ کئے ہوئے ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ مسلم لیگ سے ایم ایل اے مئیر ڈپٹی میئر چیرمن اور کارپوریٹر بننے والے مسلم لیگ کو چھوڑ چکے ہیں لیکن مولانا محمد نوح واحد سیاسی شخصیت ہیں جو ہار جیت کی پرواہ کئے بغیر گلبرگہ میں نہ صرف مسلم لیگ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ ان کی قیادت میں مسلم لیگ کرناٹک میں سب سے زیادہ فعال و سرگرم گلبرگہ ضلع میں ہی ہے مبین احمد زخم سینئر صحافی و شاعر نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے خواجہ صدر الدین پٹیل نے آخر میں شکریہ ادا کیا مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کے عہدیداران کے علاوہ کئی ایک اصحاب نے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مولانا محمد نوح کو تہنیت پیش کی عبد الرشید لنجے نائب صدر مسلم لیگ عبد الرشید اشٹا خیرالدین سیکریٹریز مسلم لیگ انور صلے دار سجاد حسین عظیم الدین شریف صاحب اشٹا خالد چلبل عبد السلیم اسری شیخ احمد ممبئی حاجی قریشی محمد افضل محمد ندیم صاحب محمد یٰسین آٹو والے اور دیگر کئی اصحاب نے جلسہ تہنیت میں شرکت کی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے