ایڈیٹر حیدرآباد کرناٹک بیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

ایڈیٹر حیدرآباد کرناٹک بیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

گلبرگہ 31 جولائی( ناز میڈیا اردو ) جناب محمد عبد الصمد ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کا کل رات قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے محمد عبدالصمد صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی طویل صحافتی خدمات مثالی اور بے داغ رہی ہیں مرحوم نے بیدر کی سرخ سرزمین پر اردو صحافت کو زندہ رکھنے کیلئے نہایت عرق ریزی کے ساتھ کام کیا اور اپنے والد گرامی ایم اے حمید صاحب کے بعد روزنامہ حیدرآباد کرناٹک کو جاری رکھنے کیلئے انہوں نے غیر معمولی مساعی کی عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ مرحوم سے ان کے نہایت قریبی دیرینہ مراسم رہے مرحوم نہایت خوش اخلاق انتہائی سادگی پسند ملنسار و مخلص اور ہمدرد انسان تھے عزیز اللّٰہ سرمست نے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے انہوں نے مرحوم کے برادران عبد السمیع عبد العلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک عبد الحفیظ محمد فراست علی ایڈووکیٹ عبد المبین محمد محی الدین محمد اظہر الدین سے اظہار تعزیت کیا ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے