چیف منسٹر کو یادداشت
کریم نگر16 جولائی ( ناز میڈیا اردو )آج کریم نگر میں تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کی جانب سے فیڈریشن کے ذمہ داروں صدر ایم اے اسعد ، سکریٹری محمد سراج مسعود ، نائب صدر سعادت علی صدیقی ، خازن شیخ عمران ، سید امام ، ظہیر احمد خان اور دیگر نے ریاستی قائدین تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ہدایت پر ریاست گیر سطح پر جاری"ہفتہ مطالبات " کے 6ویں دن ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی پی آر او محمد عبدالکلیم سے ملاقات کرتے ہوۓ چیف منسٹر کے نام موسوم صحافیوں کے دیرینہ مسائل سے متعلق (10) مطالبات پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی اور ان سے اس یادداشت کو چیف منسٹر تلنگانہ کو روانہ کرنے کی خواہش کی۔جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال اور آسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبدالکلیم نے اس تحریری یاداشت کو چیف منسٹر تک پہنچاتے ہوۓ نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے