ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف جمعہ کے خطابات کے ذریعہ بیداری لانے کی اپیل حضرت سراج بابا جنیدی کی زیر صدارت کل جماعتی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کا کامیاب انعقاد
گلبرگہ 5 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ کی زیر صدارت کل رات شاداب فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں کل جماعتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے امکانات و خطرات کا جائزہ لیا گیا اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی پُرزور مخالفت کرنے کا متفقہ فیصلہ لیا گیا اجلاس میں علما و مشائخین وکلا و دانشوران اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس کے بعد متفقہ طور یہ اپیل جاری کی گئی کہ بلالحاظ مسلک و مکتب فکر گلبرگہ شہر اور ضلع کی تمام مساجد کے آئمہ کرام 7 جولائی کو جمعہ کے موقع پر مساجد میں خطبہ جمعہ سے قبل ہونے والے خطابات کا موضوع ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کو بنائیں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے شریعت میں راست مداخلت ہوگی مسلمان شریعت میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے جمعہ کے خطابات میں آئمہ کرام عامتہ المسلمین پر یہ واضح کریں کہ یکساں سیول کوڈ کا نفاذ دستور میں دیئے گئے مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کے منافی ہوگا اس سے نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ ملک کے کئی ایک طبقات کی مذہبی آزادی متاثر ہوگی جمعہ کے خطابات میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کو لے کر جس طرح کے عزائم کا اظہار کیا جارہا ہے ان سے عامتہ المسلمین کو واقف کروایا جائے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت میں لا کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ اعتراضات روانہ کرنے کی ترغیب دلائی جائے آئمہ کرام یہ بھی واضح کریں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر تنظیموں نے لا کمیشن آف انڈیا کو یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف اعتراضات داخل کرنے لنک اور ایپس بنائے ہیں جن کی مدد سے انٹرنیٹ یا موبائل سے بہ آسانی یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت میں اعتراضات ای میل پر روانہ کئے جاسکتے ہیں لا کمیشن آف انڈیا کو یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف اعتراضات روانہ کرنے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی ہے اجلاس میں اس مہم کو بڑے پیمانے پر چلانے کیلئے پمفلٹس پرنٹ کرکے گھر گھر تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا گیا قبل ازیں کارروائی کا آغاز مولانا قاری محمد اسماعیل صاحب خطیب و امام مسجد حیات عملی محلہ گلبرگہ کی قرات کلام پاک سے ہوا نعت خواں خواجہ معین الدین نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیال خطیب و امام مسجد بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ نے کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے حضرت ڈاکٹر سراج بابا صاحب کی سرکردگی میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفانہ مہم کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کی تفصیل بیان کی عبد الجبار گولہ ایڈووکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہلحدیث گلبرگہ و یادگیر اضلاع مفکر ملت مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب صدر جمعیت علما گلبرگہ ضلع محمد معراج پٹیل تاورگیرہ اقبال علی نائب صدر انڈیا بیت المال گلبرگہ نوجوان قائد شیخ شاہ محمد قوام الدین جنیدی ایڈووکیٹ وہاج بابا اور تقدس مآب حضرت سید شاہ مصطفیٰ قادری سجادہ نشین آستانہ رحمانیہ مللکھیڑ نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفانہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مفید تجاویز پیش کئے بابا نظر محمد خان نے بتایا کہ گلبرگہ یادگیر اضلاع کی 70 جمعیت اہلحدیث مساجد میں 7 جولائی کے جمعہ میں یکساں سیول کوڈ کا نفاذ شریعت میں مداخلت کی مذموم کوشش کے موضوع پر آئمہ اہلحدیث کے خطابات ہوں گے اجلاس کی کارروائی مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیال نے بحسن وخوبی چلائی تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد ہدایت اللّٰہ قادری صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت حیات اللّٰہ بادشاہ قادری عملی محلہ گلبرگہ مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست سینئر صحافی جواد میر سید عبد المقیم سید بارے حفیظ اللّٰہ زنجانی جاگیردار مبین احمد صدر ڈبلیو پی آئی قاضی رضوان الرحمن صدیقی فصیح الدین صاحب نمائندہ جماعت اسلامی گلبرگہ مسعود جنیدی کے علاوہ کئی ایک معززین نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے