گلبرگہ میں لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کا مرکز قائم
گلبرگہ 6 جولائی ( ناز میڈیا اردو )انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ اور رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ گلبرگہ کی جانب سے مرکزی حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اعتراضات روانہ کرنے کیلئے پبلک سرویس شروع کی گئی ہے
آج تقدس مآب حضرت سید شاہ ہدایت اللّٰہ صاحب قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حیات اللّٰہ بادشاہ قادری عملی محلہ گلبرگہ نے پبلک سرویس کا افتتاح انجام دیا 14 جولائی اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے اس تاریخ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک عامتہ المسلمین مرکزی حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ پہنچ کر یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلاف لا کمیشن کو اپنے اعتراضات روانہ کرسکتے ہیں یہ سرویس بالکل مفت رہے گی لا کمیشن کو اعتراضات ای میل سے روانہ کئے جائیں گے اور اگر کسی کا ای میل نہیں ہے تو اسی وقت ای میل بناکر اعتراض روانہ کیا جائے گا مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے عامتہ المسلمین سے اس سرویس سے استفادہ کرتے ہوئے لا کمیشن کو زیادہ سے زیادہ اعتراضات روانہ کرنے کی اپیل کی ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے