گرونانک اسکول بیدر میں حلف برداری تقریب
بیدر۔10جولائی ( ناز میڈیا اردو ) بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک پبلک اسکول میں طلبہ کے نمائندوں کا حلف برداری پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز شمع روشن کرکے کیاگیا۔ ادارہ کی نائب صدر مسز ریشما کورنے نومنتخب ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل اور ڈپٹی ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ گرل کے نمائندوں کو حلف دلایا۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایچ بھرشٹی نے طلباء کو اچھے شہری بننے اور زندگی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ملک کی اصل دولت ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر ریشما کورنے کی اوراپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو محنتی مخلوق بننا چاہیے۔ان کی زندگی کا ایک اچھا مقصد ہونا چاہیے بغیر کسی مقصد کے کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ والدین کے خواب کی تعبیر کے لیے اچھے طریقے سے عمل کریں۔ طلبہ کو نظم و ضبط کی راہ پر چلنا چاہیے۔ انسان دوستی کا رویہ اپنائیں۔ پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور بڑوں کا احترام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مسٹر این راجو، مسٹر امجد علی، ڈین مسٹر ہنومان، صدرمعلمہ مسز عارفہ ہادی اور عملہ کے ارکان موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے