گلبرگہ میں 15 نکاتی پروگرام کا کامیاب انعقاد مختلف مسالک کے علماء ومشائخین کی شرکت مولانا غیاث احمد رشادی کا خطاب

گلبرگہ میں 15 نکاتی پروگرام کا کامیاب انعقاد مختلف مسالک کے علماء ومشائخین کی شرکت مولانا غیاث احمد رشادی کا خطاب


 گلبرگہ 19 اگست ( ناز میڈیا اردو )مختلف مکاتب و مسالک خانقاہوں اداروں اور تنظیموں کے فکر مند احباب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے موجودہ حالات بدلنے اور مسلمانوں کو بے عملی و مایوسی سے باہر نکالنے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں

 اس خیال کا اظہار فکر ملت و غم امت کی حامل شخصیت مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا نے کیا ہے وہ کے این زیڈ فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں کے زیر عنوان منعقدہ خصوصی اجلاس کو مخاطب کررہے تھے مولانا غیاث احمد رشادی نے مزید کہا کہ ملک اور مسلمانوں کے موجودہ حالات کی تبدیلی کیلئے مثبت انداز میں کام کرنا آج کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کیلئے منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت 15 نکاتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے

 اس پروگرام کو ایک تحریک کے تحت پورے ملک میں چلایا جائے گا مسلمانوں کے باضمیر دانشمند حساس درد مند دعوت و تعلیم کے شعبوں میں سرگرم تنظیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کے متحمل افراد کو اس تحریک کے ساتھ جوڑتے ہوئے 15 نکاتی پروگرام کے ہدف کو پورا کیا جائے گا مولانا غیاث احمد رشادی نے مزید کہا کہ انہوں نے چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں عنوان کے تحت ایک ایسی تحریک چلانے کا عزم کیا ہے جس کا تعلق تدبیر اور اقدام سے ہے مولانا غیاث احمد رشادی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وہ ملک بھر کا دورہ کرتے ہوئے اس تحریک کا تعارف کروائیں گے اس سلسلہ میں گلبرگہ میں منعقدہ اجلاس کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مولانا غیاث احمد رشادی نے کہا کہ گلبرگہ میں ان کی تحریک کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے مولانا غیاث احمد رشادی نے پروجیکٹر کے ذریعہ 15 نکات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے ماسوا بقیہ تمام شعبوں میں تبدیلی و بہتری لانے اور مسلمانوں میں موجودہ چیلنجس کا سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کرنے 5 سالہ مدت طے کی گئی ہے اجلاس کی خصوصیت یہ رہی کہ شہ نشین پر مختلف مسالک و مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات اور سامعین کی کثیر تعداد میں تمام مکاتب و مسالک سے تعلق رکھنے والے باشعور اصحاب علماء ڈاکٹرس انجنئیرس ایڈوکیٹس ٹیچرس لکچررس ادبا و شعرا دانشوران ملی سماجی کارکنان شامل تھے تقدس مآب حضرت ڈاکٹر الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ ناگزیر وجوہات کے سبب اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے طور پر مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیال خطیب و امام مسجد بارگاہ شیخ دکن کو روانہ فرمایا تھا مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیال نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کے تاثرات بیان کئے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی نے اپنے تاثرات میں 15 نکاتی پروگرام اور چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں تحریک کو بیحد سراہتے ہوئے اس تحریک کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اپنی جانب سے تحریک کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیال نے صفا بیت المال کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کی خصوصی دلچسپی کے باعث بارگاہ حضرت شیخ دکن میں اجتماعی شادیوں کے بشمول کئی امدادی فلاحی کام انجام دیئے جارہے ہیں بھارت ایکتا منچ کے تحت ہندو مسلم یکجہتی کو مضبوط کیا جارہا ہے بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہلحدیث گلبرگہ و یادگیر اضلاع نے 15 نکاتی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون دینے کا اعلان کیا بابا خان نے رابطہ ملت برادران وطن سے روابط کالجس میں زیر تعلیم مسلم طالبات کی اسلامی تربیت نوجوانوں کو نشہ کی لت سے بچانے کیلئے بھی مہم چلانے اور اسے 15 نکاتی پروگرام میں شامل کرنے کی تجاویز پیش کیں عبدالجبارگولہ ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کے علاوہ وقف املاک کے تحفظ اور ان کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے ملت کے سماجی مسائل کی یکسوئی اور نکاح طلاق خلع کو لے کر جو زبردست بگاڑ آیا ہوا ہے اس کی اصلاح پر بھی توجہ دینے پر زور دیا شیخ ممتاز احمد سلفی نے تعلیمی رفاہی غربت کے خاتمے کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر تمام مسالک و مکاتب اور تنظیموں کی جانب سے مشترکہ کاوشیں کرنے زکوۃ کی 25 فیصد رقم غریب مسلمانوں کے معاشی استحکام کیلئے مختص کرنے کی بیداری لانے کی تجاویز پیش کیں ڈاکٹر محمد آصف کمٹھان عبد العظیم سینئر ایڈوکیٹ منا دھارواڑ موٹرس اور دیگر اصحاب نے مخاطب کرتے ہوئے مفید تجاویز پیش کئے مولانا محمد طلحہ معدنی رشادی بانی و محرک ولی اللّٰہ فاؤنڈیشن وانمباڑی ٹملناڈو نے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے 15 نکاتی پروگرام کی کامیاب عمل آوری کیلئے ملت کے تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء ومشائخین فکر مند اصحاب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی پرزور اپیل کی انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے تمام اختلافات کو ختم کریں اور اپنی بقا کیلئے متحد و منظم ہوجائیں 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کیلئے کرناٹک کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مولانا نذیر احمد رشادی کو کرناٹک زون منبر و محراب فاؤنڈیشن کے صدر کی حیثیت سے شمالی کرناٹک کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ مولانا مختار صاحب رشادی کو کرناٹک زون کے ترجمان کی حیثیت سے جنوبی کرناٹک کا ذمہ دار بنایا گیا ہے مولانا نذیر احمد رشادی نے 15 نکاتی پروگرام کے کتابچے سے اہم نکات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس انقلابی تحریک کو کرناٹک میں کامیاب بنانے کیلئے ہر ایک سے تعاون لیا جائے گا اور عنقریب کل جماعتی مشاورتی اجلاس منعقد کرکے ملت کے نمائندہ اصحاب کی رہنمائی میں 15 نکاتی پروگرام کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جائے گا ہر 6 ماہ یا سال میں تمام مکاتب فکر کو جوڑ کر  اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور مسلمانوں کو پیش آنے والے چیلنجس کا سامنا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی اجلاس کے آخر میں مولانا نذیر احمد رشادی نے تمام مہمانوں و مدعوئین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی صفا بیت المال اور منبر و محراب فاؤنڈیشن کے اجلاس ہوں گے امید کہ آپ تمام احباب ضرور تشریف لائیں گے اور ہمت افزائی کریں گے اجلاس کے اختتام پر مولانا غیاث احمد رشادی نے 15 نکاتی پروگرام کے تنظیمی دوروں اور تشہیر کیلئے مولانا نذیر احمد رشادی کو منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی جانب سے ایکو وینکا کار کا تحفہ پیش کیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے