ایک کروڑ 18لاکھ روپئے کی قیمت کاگانجہ اور ایک کار ضبط
بیدر24اگست (ناز میڈیا اردو ) منگلکی ٹول پلازا کے نزدیک ایک کروڑ 18 لاکھ کا گانجہ اور 8 لاکھ کی 1 کار ضبط کرلی گئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع آج 23 اگست کو بیدر کے پولیس پریڈ گراونڈ میں ایس پی چن بسونا ایس ایل نے دی ۔ وہ آج پریس سے خطاب کررہے تھے۔ایس پی بیدر کے بموجب 22 اگست کو تلنگانہ سے آنے والی ایک سفید کار نمبر MH11-CG 8889میں غیرقانونی گانجہ اسمگل کرنے کی باوثوق اطلاع ملنے پر ایس پی چن بسونا ایس ایل ، ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھناور ، معاون ایس پی شیوامشو راجپوت ہمناآباد ،مہیش گوڈا پاٹل سرکل چٹگوپہ کی رہنمائی اور بسواراج پی ایس آئی مناکھیلی پولیس اسٹیشن کی قیادت میں ایک ٹیم قومی شاہراہ نمبر 65 پرواقع منگلگی ٹول پلازا کے قریب 1 بجے دوپہر ایک سفید کار کو ہاتھ بتاکر روکا گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روک کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہونے میں عافیت جانی ۔ اس کار کاجائزہ لینے پر 118کیلوگرام گانجہ جس کی اندازاً قیمت ایک کروڑ 18لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے اور ایک کار جس کی قیمت 8لاکھ ہوگی ، ضبط کرتے ہوئے مناکھیلی پولیس اسٹیشن میں کیس 114/2023 داخل کرتے ہوئے دفعہ 20(b)(j)(c)این ڈی پی ایس لگایاگیاہے۔ مناکھیلی پولیس کی اس کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے نقد انعام کے علاوہ توصیفی سند دیے گئے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے