تعمیر ملت گلبرگہ کے وفد کی صدر پرسنل لا بورڈ سے ملاقات گلبرگہ میں مختلف 2 روزہ پروگراموں کیلئے تواریخ طے کرنے کا تیقن

تعمیر ملت گلبرگہ کے وفد کی صدر پرسنل لا بورڈ سے ملاقات گلبرگہ میں مختلف 2 روزہ پروگراموں کیلئے تواریخ طے کرنے کا تیقن 


گلبرگہ 19 اگست ( ناز میڈیا اردو )مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے وفد نے المعہد العالی الاسلامی تعلیم آباد قبا کالونی پہاڑی شریف حیدرآباد پہنچ کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے ملاقات کی

ڈاکٹر متین الدین قادری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست رکن مرکزی شوریٰ کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد حیدر علی باغبان نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے علاوہ مبین احمد زخم سینئر صحافی و شاعر گلبرگہ شیخ عبد الحنان شاہد گلبرگہ مرزا یوسف بیگ صدر پیوپلس ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد ڈاکٹر غلام کرمانی خازن پیوپلس ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے ملاقات کرنے والے تعمیر ملت گلبرگہ کے وفد میں شامل تھے مولانا خالد سیف رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر حیدر علی باغبان نے اپنی مرتبہ کتاب داعی انقلاب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو پیش کی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے سیرت النبی پر اپنی انگریزی میں ترجمہ ہوئی کتاب وفد کے تمام ارکان کو پیش کی ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ نے اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے وفد کے ارکان نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا حیدر علی باغبان نے مسلمانوں کیخلاف فرقہ پرست طاقتوں کے جارحانہ عزائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مجاہد الاسلام قاسمی صاحب کی طرح مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب بھی ایسے حالات میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ مسلمانوں کو زبردست چیلنجس کا سامنا ہے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیلئے لا کمیشن کی جانب سے رائے طلبی کے سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اقدامات کی بھرپور ستائش کی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت میں لا کمیشن کو سخت اعتراض پیش کیا گیا اور یہ بتایا گیا ہے کہ یو سی سی کا نفاذ صریح دستور مخالف ہوگا اور اس کے نفاذ سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مزید بتایا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی ٹیموں نے کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے کے بشمول تمام اپوزیشن لیڈران اور چیف منسٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے یو سی سی کے نفاذ کی تائید نہ کرنے کیلئے انہیں ترغیب دلائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ نے بتایا کہ مرکزی حکومت فی الحال یو سی سی کے نفاذ سے سے پیچھے ہٹ چکی ہے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو بتایا کہ کرناٹک کے چیف منسٹر سدرامیا نے کرناٹک میں یو سی سی نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہدایات پروگرام کے اطلاعات بروقت تمام مقامات تک پہنچانے کا موثر نظم بنانے پر زور دیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی نکاح کو آسان بنانے کی تحریک کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے عزیز اللّٰہ سرمست نے خواص کی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح کو ناممکن بتایا اور اصلاح معاشرہ کے بجائے اصلاح خواص کی تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دیا عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ خواص پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی گرفت مضبوط ہونی چاہیئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے عزیز اللّٰہ سرمست سے کامل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ہمیں خواص کی اصلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کے ذمہ داران نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے گلبرگہ میں مختلف پروگراموں کیلئے 2 روز ہفتہ اتوار وقت دینے کی درخواست کی جسے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے قبول کرلیا اور ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب سے ضروری مشاورت کے بعد گلبرگہ کیلئے مناسب تواریخ طے کرنے کا وعدہ کیا اور تعمیر ملت کے وفد سے ہوئی ملاقات پر مسرت کا اظہار فرمایا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے