ممبئی میں 26/ اگست کو" ایک شام جناب ظہور ظہیرآبادی کے نام" و مشاعرہ

ممبئی میں 26/ اگست کو" ایک شام جناب ظہور ظہیرآبادی کے نام" و مشاعرہ


 25 اگست ( ناز میڈیا اردو ) بزم گلستان شعر و ادب  و صدائے صداقت ممبئی کے زیر اہتمام "ایک شام ظہور ظہیرآبادی(حیدرآباد) کے نام" جشنِ آزادی کے عنوان پر 26 اگست کی شام 4 بجے تا 9 بجے شب بمقام ورنگلہ کیندرا آڈیٹوریم روبرو آلہ باد بینک میرا روڈ ممبئی میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔جس کی صدارت جناب شمیم عباس کریں گے۔ طنز و مزاح کے عالمی شہرت یافتہ شاعر محشر فیض آبادی مشاعرہ کی نگرانی فرمائیں گے۔ جناب عزیز اللہ سرمست چیرمین  اے ٹی وی، و ایڈیٹر بہمنی نیوز گلبرگہ کرناٹک مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں جبکہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ شاعر فلم ایکٹر کامیڈین جناب ذاکر خان تنہا کی خصوصی آمد ہوگی۔محترمہ زینت  قریشی مہمان خصوصی ہیں۔مشاعرہ میں  جناب ظہور ظہیرآبادی و جناب عزیز اللہ سرمست کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر علی فاضل نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔کنوینرس محترمہ الکا شرر جین و یاسر اعظمی نے تمام مہمانان، شعراء و شاعرات اور محبان اردو ادب سے گزارش کی ہے کہ ٹھیک 4 بجے شام مشاعرہ گاہ پہونچ جائیں تاکہ مشاعرہ کا آغاز وقت مقررہ پر کیا جا سکے۔مہمان شعراء کے علاوہ میزبان شعراء و شاعرات میں معروف و ممتاز شاعر محشر فیض آبادی،مسٹر راکیش شرما،الکا شرر، یوسف یلغار،ثانی اسلم،راجن رامپوری،پرامود کش تنہا،تابش رامپوری، سیدہ تبسم ناڈکر،عادل راہی،فیصل مرولوی،رشیدبشر، سعید خان،عارف محمودآبادی،منور حسن احمدنگر،راجیش اناوی،اظہارپرتاپ گڑھی، یاسر اعظمی و دیگر کلام سنائیں گے۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے