قتل کے الزام میں 2افراد گرفتار
بیدر۔ 23/اگست ( ناز میڈیا اردو )22/اگست کی صبح 10:30بجے بسمازوجہ ناگپامیترے (50سالہ) ساکن گورنلی تعلقہ وضلع بیدر نے پولیس اسٹیشن حاضر ہوکر اپنی دختر لکشمی @ گیٹری زوجہ سنیل (27سالہ) ساکن مالیگاؤں کو 21/اگست 2023کی شام 5:30بجے تا10بجے شب کے درمیان بیدرکی نیوہاوزنگ کالونی میں مالیگاؤں کے راجکمار پاٹل کے مکان میں قتل کردیاگیاہے۔ اس شکایت پر 137/2023کیس درج کرتے ہوئے دفعہ 120(b), 302,201 کے علاوہ 34IPCشامل کیاگیا۔ ایس پی بیدر اور ایڈیشنل ایس پی بیدر کی رہنمائی میں وجے کمار پی آئی بیدر، مہیلا پولیس اسٹیشن کی انچارج تسلیمہ پروین پی آئی بیدر، نیوٹاؤں پولیس اسٹیشن کی قیادت میں ایک ٹیم بناکر
اس کیس کے حل کے لئے فوری طورپر روانہ کیاگیا۔ 22/اگست کی 4:30بجے اس کیس کے دونوں ملزمین گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمین نے بتایاکہ مرنے والی خاتون کے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ غیراخلاقی تعلقات تھے اسلئے یہ قدم اٹھایاگیا۔ایس پی بیدرجناب چن بسونا ایس ایل نے اپنی طلب کردہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ شےوکمار ولد ماروتی (38سالہ) ساکن مالیگاوں تعلقہ بیدر اور ماروتی ولد یلپا (60 سال) ساکن مالیگاوں کو گرفتار کرکے شہر کے نیوٹاون پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ایف آئی آرنمبر اور دفعات کے تحت کیس درج کیاگیاہے۔ جانچ کرنے اور ملزمین کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو توصیفی سند دیے گئے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے