گلبرگہ میں غریب خواتین کو خودکفیل بنانے ریڈی میڈ کپڑوں کے کارخانہ کا قیام صفا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے 5 ہزار لڑکیوں خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت

گلبرگہ میں غریب خواتین کو خودکفیل بنانے ریڈی میڈ کپڑوں کے کارخانہ کا قیام صفا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے 5 ہزار لڑکیوں خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت


گلبرگہ 17 اگست  ( ناز میڈیا اردو ) صفا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے کئی ایک امدادی فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ خواتین کو خود کفیل بنانے  ٹیلرنگ کی تربیت دی جاتی ہے گلبرگہ شہر میں صفا بیت المال کے 7 ٹیلرنگ سنٹرس چلائے جارہے ہیں گذشتہ 10 سالوں کے دوران صفا بیت المال کے ٹیلرنگ سنٹرس سے زائد از 5 ہزار لڑکیوں اور خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی اور ان میں سے مستحق خواتین کو سلائی مشینیں بھی دی گئیں تاکہ وہ روزگار سے جڑ سکیں یہ تفصیل مولانا نذیر احمد رشادی صدر صفا بیت المال گلبرگہ نے بتائی وہ صفا بیت المال گلبرگہ کے زیر اہتمام ملک کے موجودہ حالات میں خواتین کی ذمہ داریاں کے زیر عنوان کے این زیڈ فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ میں صفا بیت المال گلبرگہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر رہے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ صفا بیت المال گلبرگہ انسانیت کی بنیاد پر خدمت خلق کررہا ہے چنانچہ صفابیت المال گلبرگہ کے ٹیلرنگ سنٹرس میں مسلم لڑکیوں و خواتین کے ساتھ ساتھ غیر مسلم لڑکیوں و خواتین کو بھی ٹیلرنگ کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بھی روزگار سے جوڑنے کیلئے سلائی مشینیں دی جارہی ہیں ٹیلرنگ کی تربیت کے بعد سلائی مشینیں حاصل کرنے والی غیر مسلم خواتین صفا بیت المال گلبرگہ کے اس کام سے بیحد متاثر ہیں مولانا نذیر احمد رشادی نے مزید کہا کہ صفا بیت المال کے ذریعہ آفات سماوی کے متاثرین اور غریبوں ناداروں کی امداد اسپتالوں میں مریضوں میں کھانے کے پیاکٹس پینے کے پانی کے بوتل اور فروٹس کی تقسیم سرما کے موسم میں بس اسٹانڈ ریلوے اسٹیشن میں بے سہارا و معذوروں میں بلانکٹس کی تقسیم موسم گرما میں آبدار خانوں کا انتظام ٹیلرنگ کی تربیت اور سلائی مشینوں کی تقسیم کے کام انسانیت کی بنیاد پر انجام دیئے جانے کے نتیجہ میں غیر مسلموں میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت اچھا تاثر قائم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اس طرح کے کام بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت اس طرح ہم اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غیر مسلموں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ان سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں مولانا نذیر احمد رشادی نے مزید کہا کہ خواتین کیلئے وقتاً فوقتاً اصلاحی دینی جلسوں کے انعقاد کے ذریعہ صفا بیت المال خواتین میں دینی بیداری لانے کیلئے بھی مسلسل کوشاں ہے مولانا نذیر احمد رشادی نے مزید بتایا کہ صفا بیت المال گلبرگہ سے ٹیلرنگ تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو خود کفیل بنانے محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کے تعاون سے صفا بیت المال کے زیر انتظام ریڈی میڈ کپڑوں کا کارخانہ قائم کیا گیا ہے محترمہ کنیز فاطمہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر جلسہ میں شرکت نہ کرسکیں تاہم انہوں نے بنگلور سے جلسہ کو ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے صفا بیت المال کی کاوشوں کو سراہا مولانا رضوان صاحب نے ٹیلرنگ کے ہنر کو غریب خواتین کیلئے بہترین ہنر قرار دیا جس سے وہ گھر بیٹھے روزی روٹی کماسکتی ہیں مولانا سہیل احمد نے خواتین کیلئے نہایت ہی اصلاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین  بچپن میں ہی اپنے بچوں کی دینی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دیں ان کی ذہن سازی کریں انہیں موبائل گیمس میں وقت ضائع کرنے سے بچائیں اور انہیں ٹائم مینجمنٹ کا پابند بنائیں مولانا سہیل احمد نے موبائل اور دیگر سرگرمیوں میں رات دیر گئے تک جاگنے والے نوجوانوں اور بچوں کے بارے میں کہا کہ اس لت کی وجہ سے دن میں ان کے متحرک رہنے کی حس ختم ہوجاتی ہے مولانا سہیل احمد نے صفا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے خواتین و لڑکیوں کو ٹیلرنگ کی تربیت دینے کے کام کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس ہنر سے جہاں خواتین عزت کی روزی حاصل کرسکتی ہیں اپنے کپڑوں کی آپ سلائی کرسکتی ہیں اور کپڑوں کی سلائی کیلئے غیر محرم ٹیلرس کے پاس جانےاود بے پردگی سے بچ سکتی ہیں مولانا طلحہ صاحب معدنی و رشادی بانی و محرک ولی اللہ رشادی وانمباڑی ٹملناڈو نے بیت المال گلبرگہ کی جانب سے پچھلے 10 سالوں میں بلا لحاظ مذہب و ملت 5 ہزار سے زائد مسلم لڑکیوں اور خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت دینے کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بیکار کاموں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کریں اور اس ہنر کو ذریعہ معاش بنائیں انہوں نے کہا کہ دیندار خدا ترس بہو کا انتخاب حضرت عمر فاروق کی سنت ہے مولانا محمد طلحہ صاحب معدنی و رشادی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کے ماحول کو دینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ جہیز کی لعنت اور شادی بیاہ کے غیر ضروری رسوم رواج کو ختم کرنے کیلئے خواتین آگے آئیں مولانا عبد الواحد رشادی قاضی شریعت گلبرگہ نے کہا کہ آج ایمان کے ساتھ ساتھ ہمارے اعمال میں بھی کمزوری آگئی ہے انہوں نے کہا کہ ایمان میں پختگی سے ہی اعمال میں استحکام پیدا ہوسکتا مولانا عبد الواحد رشادی نے خواتین کو سود کی لعنت سے بچنے کی تلقین کی اور کہا کہ سود کی لعنت سے گھر میں تنگی آتی ہے سود سے بچنے کیلئے خواتین ٹیلرنگ کے ہنر کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بنائیں انہوں نے مولانا نذیر احمد رشادی کی علاقائی اور مولانا غیاث احمد رشادی کی قومی سطح پر دینی تعلیمی فلاحی امدادی کاموں کی بھرپور ستائش کی ڈاکٹر اسلم سعید ایم ایس ماہر سرجن گلبرگہ نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں انہوں نے لڑکوں کے تعلیمی ڈراپ آؤٹ کو ختم کرنے کا بھی پروگرام بنانے پر زور دیا ڈاکٹر اسلم سعید نے مزید کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ گلبرگہ میں صرف 2 مسلم لیڈی ڈاکٹرس ہوا کرتی تھیں جبکہ آج ان کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے انہوں نے نہایت درد مندی کے ساتھ کہا کہ خرافات جھوٹی شان و شوکت کے مظاہروں اور شادیوں میں بیجا اصراف کرنے کے بجائے مسلم لڑکوں کے تعلیمی ڈراپ آؤٹ کو ختم کرنے اور امدادی فلاحی کاموں کیلئے رقم کا استعمال کیا جائے مولانا محمد غوث الدین قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے خواتین کو 3 باتوں کی تلقین کی حلال روزی کمائیں حرام کاموں سے بچیں اور پاکیزہ کردار کو اختیار کریں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ نیکی اور خدمت کا جذبہ اختیار کریں ساس سسر کی والدین کی اپنے والدین کی طرح ہی خدمت کریں مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا و صدد محراب و منبر فاؤنڈیشن انڈیا نے منبر و محراب فاؤنڈیشن کے 15 نکاتی چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں کی تفصیلات پروجیکٹر پر دکھاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ سنگین حالات سے باہر نکالنے کیلئے انہوں نے یہ 15 نکاتی پروگرام بنایا ہے مولانا غیاث احمد رشادی نے بلا لحاظ مذہب و ملت بلا تخصیص مرد و خواتین اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی پرزور اپیل کی انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ ملت کی کمزوریوں کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان پر قابو پانے اور ملت کو متحد کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے مولانا غیاث احمد رشادی نے مزید کہا کہ صفا بیت المال کے سرگرم ہونے کے بعد خدمت کے نئے نئے امکانات و شعبوں کا پتہ چلا ہے مولانا غیاث احمد رشادی اور مہمانان خصوصی نے پروگرام کے آخر میں صفا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے چلائے جارہے ٹیلرنگ سنٹرس کی تربیت یافتہ لڑکیوں و خواتین کے تیار کردہ کپڑوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے سنگتراش واڑی کے سنٹر کو انعام اول کا مستحق قرار دیا ملت نگر سنٹر کو دوسرے ایم ایس کے ملز سنٹر کو تیسرے نیامحلہ سنٹر کو چوتھے اور اکبر باغ سنٹر کو پانچویں انعام کا مستحق قرار دیا گیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انعام اول حاصل کرنے والے سنگتراش واڑی صفا بیت المال کی معلمہ فہمیدہ بیگم معذور ہیں اس کے باوجود انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعام اول حاصل کیا مولانا رشید احمد رشادی نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جلسہ کی نظامت کی مولانا محمد شفیق صاحب قاسمی مولانا عبد الواحد صاحب رشادی چانداں اور مولانا مختار صاحب رشادی ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن کرناٹک محمد جاوید تنویر انجینئر صدر مسجد معراج نیو رحمت نگر کالونی گلبرگہ کے علاوہ کئی ایک معززین اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی آخر میں مولانا نذیر احمد رشادی نے تمام کا شکریہ ادا کیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے