دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 77ویں یوم آزادی ‫کی تقریب کا‬ اہتمام کیا گیا

دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 77ویں یوم آزادی ‫کی تقریب کا‬ اہتمام کیا گیا  


بیدر 16 اگست ( ناز  میڈیا اردو )بیدر کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ میں 77ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر و بانی الحاج محمد رشید مالک سنا اسٹون کریشر جان واڑا بیدر نے رسم پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پرمولانا شریف قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ملک کی ازادی اور اس کی تاریخ  اور اس تاریخ  میں مسلمانوں کا رول اور ان کی قربانیوں کو اج ایک سر نظر انداز کیا گیا ہے  ہندوستان وہ ملک ہے جہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں  ماضی میں بھی تمام مذاہب کے لوگوں نے انگریزوں سے مقابلہ کیا اور اس ملک کے لیے اپنی جانوں کو قربان کیا اور ملک کو ازاد کرنے میں اہم رول ادا کیا
 اس طرح کی مثالیں موجودہ دور میں نہیں ملتی مولانا مفتی سراج الدین نظامی  و ناظم جامعہ روضتہ اللبنات و روضہ  مشن سکول بیدر   نے اپنے خطاب میں  جشن یوم ازادی کے موقع پر کہا کہ  ملک کی ازادی میں علماؤں کا اہم رول رہا ہے  لیکن یہ بات نہایت افسوس کے ساتھ بتانی پڑتی ہے کہ  ہم نے اپنے کارناموں کو نئی نسل کے سامنے لانے سے قاصر رہے   ازادی کے بعد  اندھیرے کی دلدل میں گمنامی کی زندگی گزارنے لگے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ  ہم اپنی تاریخ بتا نہیں سکے اور جن لوگوں نے اس وطن کے لیے  جان تو دور کی بات ایک خون کا خطرہ تک  قربان نہیں کیا وہ اپنے اپ کو  مجاہد ازادی کہنا لینے لگے
  انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں میں اپنی ازادی کی کہانیوں کو پیش کرنے میں ناکام رہے  ہم اپنے بچوں کو یہ بتا نہیں سکے کہ ہمارے اباد و اجداد نے اس ملک کی  ازادی کے لیے  کتنی قربانیاں دی ہیں تب جا کے یہ ملک ازاد ہوا ہے  انہوں نے کہا کہ دینی مدرسہ میں  عصری تعلیم کا نظام  ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے دارالعلوم کے مفتی جابر قاسمی نے کہاکہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خون شامل ہے اور اس ملک کی آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کر نے والے سب پہلے علماء ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے اپنے مذہب پر عمل کر نے کا پورا حق حاصل ہے اور اسی لئے دنیا بھر میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سیکھ ، عسائی سمیت کئی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں کا حقوق دیے گئے ہیں لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس لئے ملک کی ترقی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہو کر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے آپسی اتحاد پر اقدام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدرسہ میں بہت جلد عصری تعلیم بھی پڑھائی جائے گی سیکریٹری قاری نجیب اللہ مولانا مستقیم نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر صدر و بانی الحاج محمد رشید مالک سنا اسٹون کریشر جان واڑا بیدر ، مولانا شریف صاحب قاسمی مفتی سراج، محمد جعفر سوشل ورکر و مدارس کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی احباب نے بھی شرکت کی


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے