سوشل میڈیا پر زیر گشت گروہا لکشمی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ سے متعلق پرشانت ریڈی کی وضاحت
حیدرآباد10 اگست ( ناز میڈیا اردو )سوشل میڈیا پر زیرگشت ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ گروہا لکشمی اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ (ڈیڈلائن)ہوگئی ہے۔
ریاستی وزیر آر اینڈبی ویمولاپرشانت ریڈی نے وضاحت کی کہ گروہالکشمی اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کا جاری رہنے والا عمل ہے۔ اس کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی فرضی‘ جھوٹی خبروں پریقین نہ کریں۔ریڈی نے کہاکہ ایسے اہل افراد جن کے پاس امکنہ اراضی ہے‘ اس پر مکان کی تعمیر کیلئے امداد حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ اس گروہالکشمی اسکیم کے تحت حصول مالی امدادکیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
پہلے مرحلہ میں ریاست کے ہر ایک اسمبلی حلقہ میں 3ہزار مکانات کومنظوری دی جائے گی جب پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ حلقہ میں پہلے مرحلہ کے اختتام کے بعد متعلقہ حلقہ کے عوام دوسرے مرحلہ کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے