ممبئی ٹرین دہشت گردانہ واقعہ میں حیدرآبادی نوجوان بھی شہید

ممبئی ٹرین دہشت گردانہ واقعہ میں حیدرآبادی نوجوان بھی شہید


حیدرآباد ۔ یکم؍ اگست (ناز میڈیا اردو ) جئے پور۔ ممبئی سنٹرل سوپرفاسٹ ایکسپریس میں پیش آئے دہشت گردانہ واقعہ میں جو تین پاسنجر یا مسافرین شہید ہوئے ہیں، ان میں حیدرآباد کے بازارگھاٹ کے ساکن سید سیف الدین بھی شامل ہیں۔ اس دہشت گردانہ واقعہ میں 43 سالہ سید سیف الدین کی شہادت پر سارا شہر مغموم ہوگیا۔

 بازار گھاٹ میں واقع ان کی قیامگاہ پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچی۔ واضح رہیکہ سید سیف الدین تین بیٹیوں کے والد تھے جن کی عمریں 6 سال، ڈھائی سال اور 6 ماہ بتائی جاتی ہیں۔ ان معصوم و شیرخوار بچیوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ جانے کے بعد ان کا کوئی ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سید سیف الدین اپنے والدین کے انتقال کے بعد بیدر سے حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے اور گجراتی گلی کوٹھی میں ایک چھوٹی سی موبائل شاپ میں ملازمت کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے دکان مالک کے ساتھ اجمیرشریف میں درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر حاضری کیلئے گئے تھے۔ واپسی میں ممبئی سے ہوتے ہوئے حیدرآباد آنے والے تھے کہ پیر کی صبح سوا پانچ بجے ٹرین کے ویترنا VAITARNA عبور کرنے کے ساتھ ہی ریلوے پروٹکشن فورس کے کانسٹیبل 33 سالہ چیتن سنگھ اپنے سینئر اور آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام مینا کو اپنی سرکاری آٹومیٹک اسالٹ رائفل سے گولیاں چلا کر قتل کردیا۔ تکارام مینا کے قتل کا واقعہ B-5 کوچ میں پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ سے قبل اترپردیش کے رہنے والے چیتن سنگھ نے جو مودی اور یوگی کا کٹر حامی اور اپنے سینئر تکارام مینا سے ملک میں مہنگائی اور منی پور کے ابتر حالات کے بارے میں بحث کرلی اور مودی یوگی کی برائی پر ایسے برہم ہوا کہ راجستھان کے ساکن تکارام کو گولیاں چلا کر وہیں ڈھیر کردیا۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق دہشت گرد چیتن سنگھ نے B-5 میں ہی ایک 60 سالہ مسافر عبدالقادر بھائی بھانپور والا سے نام پوچھ کر اور یہ نعرہ لگاتے ہوئے کہ اس ملک میں رہنا ہو گاتو یوگی مودی کو ووٹ دینا ہوگا گولیاں چلادیں، جس کے نتیجہ میں عبدالقادر بھائی کی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔ چیتن سنگھ نے جس کا خاندان اب اسے ایک ایسا شخص قرار دے رہا ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تینوں مسلم مسافرین کو ان کے چہروں پر داڑھی دیکھ کر ہی قتل کیا۔ اس سلسلہ میں سید سیف الدین کے مالک دکان کا جنہوں نے اپنا نام ظاہر کرنے سے معذوری ظاہر کی، کہنا ہے کہ وہ سید سیف الدین کے بازو بیٹھے ہوئے تھے کہ چیتن سنگھ نے سیف الدین کے چہرے پر داڑھی دیکھ کر گولیاں چلادیں جبکہ انہیں (کلین شیو) ہونے کے باعث چھوڑ دیا۔ چیتن سنگھ نے ٹرین کی پینٹری کار میں صدر محمد حسین نامی مسافر پر بھی گولیاں چلائیں۔ اس طرح چیتن سنگھ نے مودی اور یوگی کی تعریف کرتے ہوئے تین مسلم مسافرین کو شہید کیا۔ اس موقع پر دوسرے مسافرین خاص کر خاتون مسافرین پر خوف طاری ہوگیا تھا۔ دوسری طرف حیدرآباد کے بازارگھاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید سیف الدین کے ماموں محمد واجد پاشاہ نے پرزور انداز میں کہا کہ انہیں اپنے بھانجے کی شہادت پر فخر ہے کیونکہ دہشت گرد چیتن سنگھ نے انہیں صرف اور صرف مسلمان ہونے کے باعث گولیاں ماری۔ واجد پاشاہ نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس سے متعلق نعرہ کہاں گیا؟ انہوں نے سید سیف الدین کی بیوہ کو سرکاری ملازمت اور ڈبل بیڈروم مکان کی فراہمی کے ساتھ 5 کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کے سی آر حکومت سے گریجویٹ بیوہ کو سرکاری ملازمت دینے کے ساتھ تینوں بچیوں کی تعلیم کا انتظام کرنے کی بھی مانگ کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے صدر مجلس اسدالدین اویسی اور رکن اسمبلی جعفر حسین معراج سے درخواست کی کہ وہ حکومت سے اس ضمن میں نمائندگی کریں۔ جعفر حسین معراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردانہ واقعہ میں ایک حیدرآبادی نوجوان بھی شہید ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس شہید سید سیف الدین کے تین مامووں اور مقامی کونسلر عارف رضوان کو ممبئی روانہ کررہی ہے تاکہ سیف کی میت ممبئی سے حیدرآباد لائی جاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجلس اس مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھائے گی ۔ محمد واجد پاشاہ کے مطابق سید سیف الدین کی تدفین بیدر میں ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے