ظہیر علی خان کے انتقال پر عزیز اللّٰہ سرمست کا اظہار تعزیت
گلبرگہ 7 اگست( ناز میڈیا اردو ) سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے ظہیر علی خان مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں ظہیر علی خان کے انتقال کو اپنے لئے شخصی صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظہیر علی خان کے انتقال سے ہم ایک دردمند صحافی سے محروم ہو گئے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا ہے کہ ظہیر علی خان سے ان کے نہایت قریبی روابط رہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ظہیر علی خان نے روزنامہ سیاست حیدرآباد کے ذریعہ اعلیٰ صحافتی اقدار کی پاسداری اور اقلیتوں کی بیباک نمائندگی کی ان کی صحافتی مقبولیت اور ان کے صحافتی قد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بحثیت اردو صحافی 16 ممالک کا سرکاری دورہ کیا ظہیر علی خان نے سماجی خدمت کے شعبہ میں نہایت گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں ان کی سماجی فلاحی خدمات حیدرآباد سے شروع ہوئیں اور بہت کم عرصہ میں ملک گیر سطح پر پہنچ گئیں عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ ظہیر علی خان نے اقلیتوں کی معاشی تعلیمی سماجی پسماندگی کی وجوہات کا جائزہ لینے روزنامہ سیاست حیدرآباد کے ذریعہ کئی سروے کروائے اور اس سلسلہ میں کئی ایک ٹھوس اقدامات کئے اور پروگرامس شروع کئے ظہیر علی خان نے فن خطاطی کے فروغ کیلئے قومی اور بین الاقوامی نمائشوں کا اہتمام کیا فسادات کے متاثرین اور حالیہ موب لینچنگ کا شکار ہونے والوں کی مالی امداد و بازآبادکاری کیلئے ظہیر علی خان نے ٹھوس عملی خدمات انجام دیئے جن کیلئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے امداد کے سلسلہ میں ظہیر علی خان نے جو امدادی گروپ بنایا ہے اس کا دائرہ عمل قومی سطح سے بڑھ کر عالمی سطح تک وسیع ہوچکا ہے ان کی ایک اپیل پر سینکڑوں ہزاروں روپیوں کی امداد چند گھنٹوں میں متاثرین کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتی اس طرح کا انہوں نے نظم بنایا تھا جو بہت ہی تیز رفتاری سے کام کرتا ہے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کا نعم البدل عطا کرے لواحقین کو صبر جمیل دے آمین
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے