عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی ' زبان دانی و اردو انشاء امتحانات کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد 28 اگست (ناز میڈیا اردو ) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام اردو دانی ، زبان دانی اور اردو انشا کے امتحانات کا دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے 340 امتحانی مراکز کے علاوہ اضلاع تلنگانہ ، آندھرا ، کرناٹک میں جملہ 479 مراکز پر 87538 امیدواروں نے شرکت کی ۔ اب تک دس لاکھ سے زائد امیدوار ان امتحانات میں شرکت کرچکے ہیں ۔ اردو ہماری مادری زبان ہے ۔ اردو کے ساتھ ہماری تہذیب وابستہ ہے ۔ اردو سیکھیں گے تو ہم اپنے دین سے جڑے رہیں گے ۔ آج ہم اردو امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں آگے ہم بھی دوسروں کو اردو سکھائیں گے اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ نے بلالحاظ مذہب و ملت جس طرح لوگوں کو اردو سکھانے کا انتظام کیا ہے اس کام کو ہم بھی اردو سیکھ کر کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ان نونہالان اردو نے کیا جو ادارہ سیاست و عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام اردو دانی ، اردو زبان دانی اور اردو انشاء امتحان میں شرکت کر رہے تھے ۔ امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور تلنگانہ اضلاع کریم نگر ، عادل آباد ، ورنگل ، محبوب نگر ، پرگی کے علاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک ، بسواکلیان ، گلبرگہ ، اجین ، مدھیہ پردیش و دیگر ریاستوں کے 400 سے زائد امتحانی مراکز پر زائد از 87 ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پروفیسر محمد انورالدین سابق صدر شعبہ اردو اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے زیرنگرانی شہر کی جامعات و کالجوں کے اساتذہ اردو ، معززین شہر اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں پر مبنی ٹیموں نے شہر کے مراکز کا دورہ کیا ۔ ادارہ سیاست پر منعقدہ مرکز امتحان کا معائنہ جناب عامر علی خان ، پروفیسر محمد انور الدین اور دیگر نے معائنہ کیا جہاں انگریزی میڈیم کے مختلف طلباء و طالبات خواتین اور بچوں نے امتحان میں شرکت کی ۔ مراکز امتحان کا معائنہ کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد ، ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، ڈاکٹر مصطفی کمال ، ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر جہانگیر احساس ، ڈاکٹر محامد ہلال اعظمی ، ڈاکٹر بشیر الدین ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، ڈاکٹر اسمعیل ، خواجہ علی شعیب ، احمد بشیر الدین فاروقی ، ڈاکٹر فہمیدہ بیگم ، ڈاکٹر صالحہ بیگم ، پروفیسر جہانگیر صدر شعبہ ایفلو ، محمد ریاض احمد اور دیگر نے مراکز امتحان کا معائنہ کیا ۔ ادارہ سیاست و عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے یہ امتحانات گزشتہ ربع صدی سے منعقد ہو رہے ہیں ۔ امتحانات کے انصرام میں جناب زاہد علی خان کے علاوہ جناب ظہیر الدین علی خان مرحوم منیجنگ ایڈیٹر سیاست کی بھرپور خدمات رہی ہیں جس کا اعتراف تمام ذمہ داران مراکز نے کیا ہے ۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ سیاست اس طرح اردو کی سرپرستی کرتا رہے گا اور کاروان اردو یوں ہی جاری رہے گا ۔ جناب تقی الدین شجیع ، عثمان الہاجری ، مقبول الہاجری نے دیگر شخصیات کے ہمراہ جن امتحانی مراکز کے معائنہ مراد نگر کے زین العابدین کے ساتھ ایوان خواتین (محترمہ توقیر فاطمہ میرالنساء) مدرسہ تقویٰ التحفیظ القرآن کریم محمد علی ، ٹولی چوکی ، عبدالرشید کامپلکس دلشاد نگر کالونی ، ڈاکٹر مصطفے علی اشرفی مصباحی ، مدرسہ تجوید القرآن زیبا باغ ، شیرین سلطانہ شامل ہے ۔ ڈاکٹر صالح بیگم مانو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ماڈل اسکول وٹے پلی نے اپنے تاثرات میں سیاست سے منعقد کردہ اُردو کی بقا و فروغ کیلئے امتحانات قابل تحسین ہیں ۔ اردو امتحانات کے معائنہ کیلئے ایک وفد ڈاکٹر فہمیدہ بیگم ، ڈاکٹر صالح بیگم ، محمد خواجہ علی شعیب و محمد خضر احمد نے مانو ماڈل اسکول ، فاطمہ نگر کالونی ، وٹے پلی اردو اکیڈیمی جدہ شاخ فاطمہ نگر کالونی ، اقبال ایجوکیشنل اکیڈیمی ، بی بی کا چشمہ ، فلک نما ، مدرسہ رسول اکرم ، علی آباد کا دورہ کیا ۔ جہاں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے ان اردو امتحانات میں شرکت کی ۔ بچوں نے ممتحنوں کے سوالات کا اطمینان بخش جواب دیا ۔ مانو ماڈل اسکول میں تقریباً 500 سے زائد بچوں نے شرکت کی ۔ اقبال ایجوکیشنل اکیڈیمی میں عمر رسیدہ افراد نے امتحان لکھا ۔ کمسن طلبہ کے علاوہ گھریلو خواتین نے بھی امتحان تحریر کیا ۔ یہاں ایسے افراد ان امتحانات میں شریک رہے جن کی مادری زبان تو اردومیں ہے مگر وہ نوشت و خواند سے واقف نہ تھے ۔ ڈاکٹر فہیمدہ بیگم ، محمد خواجہ علی شعیب ، محمد خضر احمد خضر نے مانو ماڈل اسکول فاطمہ نگر وٹے پلی ، اقبال ایجوکیشنل سوسائیٹی ، اردو اکیڈیمی جدہ اور مدرسہ رسول اکرم علی آباد کا دورہ کیا ۔ مانو ماڈل اسکول میں لڑکیوں کی تعداد کثیر دیکھی گئی جبکہ لڑکے بھی موجود تھے ۔ اقبال ایجوکیشنل سوسائیٹی میں عمر رسیدہ خواتین کا جذبہ اردو کیلئے نظر آیا جو اردو کے اپنی کم عمری میں ہی گھریلو وجوہات سے اپنی تعلیم نہ مکمل کرنے کی وجہ سے اس عمر میں اردو کے امتحان میں اپنی شوق و ذوق کو پورا کیا ۔حیدرآباد کے دو تعلیمی ادارے کلپیٹرک ہائی اسکول تاڑبن و ایم ایس مشن ہائی اسکول ، و میزان ہائی اسکول ، حسن نگر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اسی طرح ایم ایس مشن ہائی اسکول ،حسن نگر میں جملہ 650 طلبہ نے اردو دانی ، اردو زبان دانی اور اردو انشا کیلئے رجسٹریشن کروایا تھا لیکن 500 طلبہ نے امتحان لکھا ۔ یہاں اسکول کے پرنسپل الحاج ڈاکٹر محمد شوکت علی نے کہا کہ اسکول میں اردو کو صرف اور صرف زبان اول کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ معلمہ پروین سلطانہ و حذیفہ فاطمہ اسکول میں اردو زبان و ادب کی تعلیم کے لئے متعین ہیں ۔ اسی طرح حسن نگر میں میزان ہائی اسکول میں بھی اردو امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا جہاں جملہ 42 طلبہ نے اردو امتحانات میں شرکت کی ۔ جناب ارشد پیرزادہ ، ندیم پیزادہ و ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری اور جناب سید اصغر حسین نے تین سنٹرس کا معائنہ کیا جہاں سیاست سے اردو دانی ، زبان دانی اور انشا کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پروفیسر جہانگیر علی صدر شعبہ عربی ایفلو ، ڈاکٹر نجمہ سلطانہ اسسٹنٹ پروفیسر غلام احمد کالج فار ایجوکیشن ، سارہ سلطانہ پی ایچ ڈی اسکالر مراکز بی بی کا علاوہ محبوبیہ اسکول ، سرسید اسکول اور دیگر مراکز کا معائنہ کیا ۔ ایک مرکز کے پی ایچ ڈی اسکالر ای سی چندی گڑھ یونیور سٹی کی اسکالر نے اردو امتحان میں حصہ لیا ۔ پہلا سنٹر دینی صنعتی تنظیم ملک جس میں 230 طلبہ نے شرکت کی جس کی صدارت جناب محمد وہاج الدین صدیقی ، دوسرا سنٹر ڈاؤن ہائی اسکول جس میں 160 طلبہ طالبات نے حصہ لیا ۔ جناب فضل الرحمن کی زیرنگرانی چل رہا ۔ تیسرا سنٹر اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ جس میں 78 طلبہ طالبات موجود تھے جس کی صدارت ریاض احمد نے کی ۔ جامعۃ المومنات کے مرکز پر 850 طالبات و طلبہ نے امتحان میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل مفتی محمد مستان علی ، ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری موجود تھے نے امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کا معائنہ کروایا اور بات چیت کا موقع فراہم کیا ۔ اس مرکز پر جامعۃ المومنات اور مدرسہ بنین کے طلبہ نے امتحان دیا ۔ جامعۃ المومنات وہ ادارہ ہے جہاں طالبات دینی تعلیم سے آراستہ ہوکر حفاظ بن رہے ہیں ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے