چاند سورج زمین اسمان خالق کائنات کی نشانیاں ہیں نوجوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں داخلہ لیں

چاند سورج زمین اسمان  خالق کائنات کی نشانیاں ہیں  نوجوان  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے شعبے میں  داخلہ لیں


گلبرگہ 29 اگست ( ناز میڈیا اردو )وقف  مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے اپنے بیان میں کہا کہ  اللہ تعالی نے قران مجید میں  چاند سورج  زمین اسمان رات اور دن کا  واضح طور پر ذکر کیا ہے  یہ ساری چیزیں اللہ تبارک و تعالی کی نشانیوں میں سے ایک ہیں  جن کا ذکر قران میں اتا ہے قران ایک اسمانی کتاب ہے  جس میں  دنیا کے تمام انسانوں کے لیے  زندگی گزارنے کا  طریقہ بتایا گیا ہے  دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی آدمی  قران کریم  کی ہدایتوں پر  چل کر اپنی  زندگی گزارتا ہے تو دنیا اور اخرت میں کامیاب رہتا ہے 

 حیدر علی باغبان نے مزید کہا کہ  ہندوستان  چندریان 111 کی  چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ پر  ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں  یقینا یہ لمحہ تمام ہندوستانیوں کے لیے  فخر سے  مسرور ہونے کا ہے اسرو  کی تمام ٹیم کو دلی مبارکباد  جنہوں نے اپنی محنت  لگن اور مسلسل جدوجہد  سے اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں مشہور کیا  یقینا تمام ٹیم قابل مبارک باد ہے

  اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوانوں کا رجحان ڈاکٹر اور انجینئرنگ کی طرف زیادہ ہے  سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف رجحان بہت ہی کم ہے  لیکن اسرو  کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کافی مسرت ہوئی کہ اس میں  نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی شامل ہیں  بالخصوص مسلم نوجوانوں کی  سائنس اور ٹیکنالوجی کے فیلڈ میں  دلچسپی ملک کے تمام کروڑوں مسلم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے  یہ سچ ہے کہ اگر اپ میں صلاحیت اور قابلیت ہے تو کوئی بھی آپ کو روک نہیں سکتا اسرو  کہ نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا  کہ ہمارا ملک امریکہ روس چین  کا ہم اثر ہے  

حکومت کو چاہیے کہ  چندریان 111 کی پوری ٹیم کو اعزاز و انعامات سے نوازا جائے  ان نوجوانوں کی مسلسل جدوجہد کوشش و کامیابی نے ہندوستان کو  پوری دنیا کے سامنے سرخ روح ہونے کا موقع عطا کیا

  چندریان 111 چاند کی سطح پر 14 دن میں  کیا کچھ کرتا ہے  وہاں سے کس قسم کے تصاویر  اور معلومات حاصل ہوتی ہیں  یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن  دیکھنا یہ بھی ہے کہ  اج سے 1400 سال قبل  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  جو پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر ائے ہیں انہوں نے اپنی انگلی  کہ اشارے  سے چاند کو دو ٹکڑے  کیا تھا  اور یہ معجزہ پوری دنیا نے دیکھا تھا ہو سکتا ہے  چندریان 111 کے ذریعہ اس عظیم معجزے  سے متعلق بھی  معلومات حاصل ہوں-


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے