موجودہ دور کے فتنوں کا تدارک علما و دینی خدامین کی ذمہ داری جمعیت علما ضلع گلبرگہ کا خصوصی اجلاس تحفظ ختم نبوت ارتداد و فتنوں کے سدباب پر غور
گلبرگہ 31 اگست ( ناز میڈیا اردو ) جمعیت علما ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ مظاہر العلوم مظاہر نگر نزد اتحاد چوک ہاگرگہ روڈ گلبرگہ میں علما و حفاظ آئمہ و دینی خدامین جمعیت علما کے عہدیداران و ذمہ داران کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تحفظ ختم نبوت ارتداد و فتنوں کا سدباب کے زیر اہتمام منعقدہ
اس خصوصی اجلاس میں موجودہ دور میں فتنوں کا سدباب کرنے کے سلسلہ میں علما و حفاظ آئمہ و دینی خدامین اور جمعیت علما کے عہدیداران و ذمہ داران کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا گیا اور اس بات کی ترغیب دی گئی کہ علما و حفاظ آئمہ و دینی خدامین موجودہ دور کے فتنوں کا سدباب کرنے میں اپنا رول ادا کریں عامتہ المسلمین باالخصوص نوجوان نسل کو فتنوں سے محفوظ رہنے کیلئے دینی شعور بیدار کریں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علما کرناٹک و مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن بنگلور نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور فتنوں کا دور ہے حضور اکرم نے ارشاد فرمایا ہے کہ قرب قیامت فتنے بارش کی طرح لوگوں کے گھروں میں داخل ہوں گے اور لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں ہوگا مولانا افتخار احمد قاسمی نے موجودہ دور کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنوں کے سدباب کیلئے ہم میں سے ہر ایک کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے مولانا افتخار احمد قاسمی نے موبائل فون کو اس دور کا سب سے بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کا بیجا اور غلط استعمال ہو رہا ہے جس سے معاشرہ میں زبردست بگاڑ پیدا ہوا ہے اور نئی نسل اخلاقی برائیوں کا شکار ہو رہی ہے مولانا افتخار احمد قاسمی نے علما و حفاظ آئمہ و دینی خدامین پر زور دیا کہ وہ موجودہ فتنوں کے دور میں عامتہ المسلمین باالخصوص نئی نسل تک پہنچ کر انہیں فتنوں اور ان کی تباہی سے آگاہ کریں اور فتنوں سے ہمیشہ دور رہنے کی تلقین کریں مولانا افتخار احمد قاسمی نے تعلیمی اداروں شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں مرد و خواتین کے آزادانہ اختلاط میل ملاپ کو بھی فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرہ میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ مل رہا ہے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقعوں پر خواتین اپنے حسن و جمال اور آرائش کا مظاہرہ کررہی ہیں اس سے گناہ لازم ہے اور اخلاقی برائیاں پھیل رہی ہیں مولانا افتخار احمد قاسمی نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اسکول کالجس میں اور اسکول کالجس کے باہر اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات کے ذریعہ لڑکے لڑکیوں کو دین بیزاری اور ارتداد کی طرف مائل کررہے ہیں موجودہ دور میں یہ فتنہ تیزی سے پھیل رہا ہے ہمیں اس فتنہ کے تدارک کیلئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت اور ان کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دیں مولانا محمد سلیم صاحب ندوی صدر جمعیت علما بیلگام نے موجودہ دور کو دور قیامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوں جوں قیامت قریب ہوگی فتنے بڑھتے ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ فتنوں کا سدباب اجتماعیت سے ہی ممکن ہے مولانا محمد سلیم صاحب ندوی نے مزید کہا کہ حضور اکرم نے صحابہ کے درمیان ایسی اجتماعیت قائم فرمائی تھی کہ صحابہ نے اپنے دور کے ہر فتنہ کا کامیاب سدباب کیا مولانا محمد سلیم صاحب ندوی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر کوئی اتحاد قائم کرنے پر زور دیتا ہے لیکن اتحاد اجتماعیت کے بغیر قائم نہیں ہوتا انہوں نے ایک دوسرے کا احترام کرنے ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور باصلاحیت افراد کو آگے بڑھانے کے بشمول ملت میں اتحاد و اجتماعیت قائم کرنے کیلئے ضروری کئی اہم نکات بیان کئے مولانا محمد عارف صاحب انعامی جنرل سیکریٹری جمعیت علما ضلع گلبرگہ نے تحفظ ختم نبوت کے زیر عنوان نہایت جامع خطاب کرتے ہوئے حضرت انور شاہ کشمیری کے حوالے سے کہا کہ نبوت کا دعوی الوہیت کے دعوی سے بڑا کفر ہے انہوں نے کہا کہ نبوت کے جھوٹے دعویداروں کیخلاف نہ صرف جمیع صحابہ کرام کا اجماع ہوا بلکہ صحابہ کرام نے جہاد بھی کیا مولانا محمد عارف صاحب انعامی نے نبوت کے جھوٹے دعووں کو یہود و نصاری کی اسلام کیخلاف سازش کا حصہ قرار دیا مفکر ملت مولانا حافظ محمد شریف مظہری نائب صدر جمعیت علما کرناٹک و صدر جمعیت علما گلبرگہ ضلع بانی مہتمم مدرسہ اسلامیہ مظاہر العلوم گلبرگہ نے ابتدا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما دینی شعبوں کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ کیلئے بھی مسلسل کوشاں ہے مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب نے کہا کہ فتنے دو طرح کے ہوتے ہیں ایک خارجی دوسرا داخلی انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں کے اسباب کا پتہ لگانے اور ان کے تدارک کے اقدامات پر غور کرنے کیلئے علماء و حفاظ آئمہ و دینی خدامین کا یہ خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ہے مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب نے مزید کہا کہ جمعیت علما کا خیال ہے کہ علما و حفاظ آئمہ و دینی خدام کی رہنمائی کے ذریعہ فتنوں کے سدباب کی کامیاب کوشش ممکن ہے معلم الحجاج محمد زین العابدین مظاہری رشادی نائب صدر جمعیت علما کرناٹک و مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللّٰہ بنگلور نے کہا کہ ہماری ایمانی کمزوری کی وجہ سے فتنے سر اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے ایمان و عقیدہ کو مضبوط کرنے کی فکر اور کوشش کرنی چاہیئے اگر ہمارا ایمان و عقیدہ مضبوط ہوجائے تو پھر کوئی فتنہ ہم پر اثر انداز نہیں ہوگا مولانا زین العابدین صاحب نے آخر میں فتنوں کے خاتمے اور مسلمانوں کے ایمانی استحکام کیلئے دعا فرمائی مولانا سید اصغر علی وزیر رشیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علما ضلع گلبرگہ نے کلمات تشکر پیش کئے مولانا حافظ محمد محسن صاحب اور مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب نے اجلاس کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیئے اجلاس میں گلبرگہ شہر کے علاوہ گلبرگہ ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے علما و حفاظ آئمہ و دینی خدامین اور جمعیت علما کے عہدیداران و ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے