اپوزیشن اتحاد 'انڈیا'کا ممبئی میںاجلاس، لوک سبھا الیکشن کی حکمت عملی پر غور
ممبئی1ستمبر( ناز میڈیا اردو ) اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے ممبئی میں 31اگست کو پہلے دن کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اپوزیشن بلاک انڈیا کی دو روزہ میٹنگ آج شروع ہوئی۔اپوزیشن قائدین نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کرنے پر بات چیت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ سے پہلے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے معاملے پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے جے پی سی کے ذریعہ معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ امکان ہے کہ اتحاد ایک کوآرڈینیشن کمیٹی، ایک لوگو اور پیانل کا اعلان کرے گا تاکہ اتحاد کے لیے مشترکہ کم سے کم پروگرام کا مسودہ تیار کیا جا سکے۔ ایجنڈے میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت اور ایک سیکریٹریٹ کا قیام بھی شامل ہے تاکہ تمام رکن جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی قیاس ہے کہ دو روزہ اجلاس میں مزید علاقائی تنظیمیں اتحاد میں شامل ہوں گی۔اجلاس میں سونیا گاندھی ' راہول گاندھی'صدر کانگریس ملکارجن کھر گے'چیف منسٹر بہار نتیش کمار ' چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ' سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے'نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار'چیف منسٹر پنجاب بھگوت مان اور دیگر کئی اہم قائدین اس اجلاس میں شرلت کررہے ہیں ۔اجلاس کے دوسرے دن یعنی یکم ستمبر کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے کئی اہم فیصلے لینے کی توقع کی جارہی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کی جماعتوں کے اس اتحاد سے بی جے پی خوف زدہ ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے