اکرم نقاش کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ کا کامیاب انعقاد ادبی خدمات کو بھرپور خراج تحسین شعری نشست کا اہتمام

اکرم نقاش کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ کا کامیاب انعقاد ادبی خدمات کو بھرپور خراج تحسین شعری نشست کا اہتمام 


گلبرگہ 6 اگست ( ناز میڈیا اردو )ممتاز و معروف سینئر شاعر و ادیب انجنئیر اکرم نقاش کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں الوار راجستھان کی سن رائز یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل ہونے کی مسرت میں سلامتی لٹریری اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام جلسہ تہنیت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا آج بروز اتوار 6 اگست 12:30 بجے دن احمد فنکشن ہال متصل باقرس فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ یادگار جلسہ تہنیت میں گلبرگہ شہر کے نمائندہ ادبا و شعرا مختلف تنظیموں کے ذمہ داران  معززین اور باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی زائد از 4 گھنٹوں تک جاری رہے جلسہ تہنیت کے آخر میں شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اردو اکادمی نے صدارت کی محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال ایم اے حکیم شاکر سینئر صحافی و شاعر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اسد علی انصاری موظف جوائنٹ کمشنر محکمہ ایکسائز ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک اتہاس رچنا سمیتی حکومت کرناٹک امجد جاوید موظف پرنسپل نیشنل پی یو کالج گلبرگہ و سابق صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اکرم نقاش کی شخصیت اور ادبی خدمات پر اظہار خیال کیا اور ان کی شخصیت کے کئی اہم پہلوؤں اور ان کی ادبی خدمات کا بھرپور جائزہ لیا مہمانان خصوصی نے اکرم نقاش کی ادبی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اکرم نقاش کی ادبی کاوشوں کو نہایت گرانقدر بتایا ڈاکٹر وہاب عندلیب نے سلامتی لٹریری اینڈ کلچرل فورم کی جانب سے اور مختلف تنظیموں اداروں دوست احباب کی جانب سے اکرم نقاش کو بہ کثرت شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اکرم نقاش نے ان کے اعزاز میں جلسہ تہنیت کا انعقاد کرنے والے احباب اور ان کی عزت افزائی کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ولی احمد سابق صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے ابتدا میں خیر مقدم کیا اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جلسہ تہنیت کی کارروائی چلائی انجنئیر محمد عبد القیوم ایکزیکٹیو انجنئیر کے ایس ڈی بی گلبرگہ علیم احمد معروف افسانہ نگار فضل احمد تماپوری مشیر ماہنامہ تریاق ممبئی یاسمین تماپوری نے مہمانان خصوصی  کی شالپوشی و گلپوشی کی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے