بی آر ایس اور بی جے پی کے خلاف کانگریس کی ریاست گیر مہم کا آغاز

بی آر ایس اور بی جے پی کے خلاف کانگریس کی ریاست گیر مہم کا آغاز


حیدرآباد14 اگسٹ، ( ناز میڈیا اردو ) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں انتخابی تیاریوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے بی آر ایس حکومت کے خلاف دو مختلف پروگرامس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے کیلئے عوامی عدالت کا اہتمام کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف مواضعات کی سطح پر چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے مطابق بی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی ناکامی کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں حکومتوں کے خلاف عوامی بغاوت اور اقتدار سے بیدخل کرنے کے عنوان سے پرجا کورٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز دلت رہنما کانچہ ایلیا نے جج کے فرائض انجام دیئے اور سینئر کانگریس قائدین نے حکومت کی ناکامیوں پر وکیل کی طرح بحث کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ دونوں حکومتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام 119 اسمبلی حلقہ جات میں پرجا کورٹ کا اہتمام کیا جائے گا اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ اضلاع میں ارکان اسمبلی اور وزراء کے خلاف بھی چارج شیٹ عوام میں پیش کی جائے گی۔ پارٹی نے 75 لاکھ خاندانوں تک رسائی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت گھر گھر مہم چلائی جائے گی۔ ریاست کے تمام 12760 گرام پنچایتوں میں جلسے منعقد کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ پارٹی نے 12 ہزار سے زائد گاؤں اور 3 ہزار ڈیویژنوں میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ گاندھی آئیڈیالوجی سنٹر بوئن پلی میں پرجا کورٹ کے ذریعہ اضلاع کے قائدین کی رہنمائی کی گئی۔ ریاست بھر میں 10 ہزار سے زائد پارٹی قائدین اور کیڈر اس مہم میں حصہ لیں گے اور 75 لاکھ مکانات کو چارج شیٹ پر مشتمل پوسٹ کارڈز روانہ کئے جائیں گے۔ پارٹی نے کانگریس میں شمولیت کیلئے مسڈ کال مہم شروع کی ہے جس کے تحت ایک نمبر دیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کے انچارج جنرل سکریٹری مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ تلنگانہ میں آئندہ حکومت کانگریس کی ہوگی اور عوام نے کے سی آر کی خاندانی حکومت کو بیدخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس موقع پر کے سی آر حکومت کے خلاف چارج شیٹ سے متعلق پوسٹر جاری کیا گیا۔ تقریب میں سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، اے آئی سی سی سکریٹری ومشی چند ریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ مہیش کمار گوڑ، انجن کمار یادو، سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی، محمد اظہر الدین، سمپت کمارکے علاوہ محاذی تنظیموں کے قائدین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر علامتی کورٹ روم تیار کیا گیا تھا جس میں شکایات کی سماعت کی گئی۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آرکی خاندانی حکومت نے عوام کو لوٹ لیا ہے۔ کرناٹک اور ہماچل پردیش کی طرح تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدار یقینی ہے۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے