سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ کی جیت، کھڑے ۔ پرینکا گاندھی
نئی دہلی4 اگست ( ناز میڈیا اردو )کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعہ کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے اسے سچ کی جیت کی بتائی۔
کھڑگے نے ٹوئیٹ کیا”سچ کی ہی جیت ہوتی ہے۔ہم مسٹر گاندھی کو راحت دینے والی سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔انصاف مل گیا ہے۔اس انصاف سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور اس سے آئین کو بچا لیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے گاندھی کے خلاف بی جے پی کی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے۔
اس کے لئے حزب اختلاف کے لیڈروں کو نقصان دہ طریقے سے نشانہ بنانا بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ وہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کریں اور ملک کوگڈ گورننس دیں جس پروہ اپنے 10سال کے دور میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔“واڈرا نے کہا”بھگوان بدھ نے کہا تین چیزیں،سورج، چاند، سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ معزز سپریم کورٹ کومنصفانہ فیصلے دینے کے لئے شکریہ۔ ستیہ میو جئیتے۔“
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے