جناب ظہیر الدین علی خاں کا جسد خاکی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد

 جناب ظہیر الدین علی خاں کا جسد خاکی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد


حیدرآباد۔9اگسٹ۔(ناز میڈیا اردو ) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں سورہ فجر کی آخری آیتوں میں ارشاد فرماتے ہیں ''اے اطمینان والی جان' اپنے پروردگار کی طرف چل ۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔سو تو میرے (خاص) بندوں میں شامل ہوجا۔ اور میری بہشت میں داخل ہوجا'' ملک و قوم کے ہمدرد و انسانیت دوست شخصیت جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے جسد خاکی کوبعد نماز فجر و ادائیگی نماز جنازہ 'آخرت منزل' میں ہزاروں سوگواروں نے بہ دیدۂ نم سپرد لحد کردیا گیا ۔منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی فاتحہ سیوم 10 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ میں مقرر ہے۔ظہیر الدین علی خان کے دائمی سفر کا صبح کی اولین ساعتوں میں ان کے مکان 'پربت'سے آغاز ہوا ۔ جلوس جنازہ نماز فجر سے قبل شاہی مسجد باغ عامہ پہنچ گیا جہاں جنازہ پہنچنے سے قبل ہی سینکڑوں کی تعداد میں سوگوار موجود تھے ۔ نماز جنازہ میں شہر کی کئی سرکردہ ونمائندہ شخصیات موجود تھیں ۔ نماز جنازہ حضرت سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری نے پڑھائی جبکہ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم نے دعائے مغفرت کی ۔ قبل ازیں مولانا احسن بن عبدالرحمن الحمومی کی امامت میں نماز فجر ادا کی گئی اور انہوں نے بعد نماز مختصر ترجمہ قرآن و میت میں شرکت کے فضائل بیان کئے ۔ شاہی مسجد باغ عامہ میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ' جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست 'ڈاکٹر شاہد علی خان' جناب اصغر علی خان و جناب فخر علی خان فرزندان ظہیر الدین علی خان سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کرنے والوں میں جناب حامد محمد خان' جناب محمد اظہر الدین' امیر حلقہ جماعت اسلامی جناب خالد مبشرالظفر' جناب میر ایوب علی خان' جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان'جناب لطیف محمد خان ایم ۔ ایس ایجوکیشن 'جناب احمد عالم خان' جناب برکت عالم خان' جناب ضیاء الدین نیر تعمیر ملت' جناب میر یوسف حامدی' مولانا پاشاہ قادری تخت نشین ' جناب حبیب عبدالقادر الحامد' جناب اسحق امتیاز صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن' جناب سید عظمت اللہ حسینی ' جناب عامر جاوید'پروفیسر ایس اے شکور' جناب محمد شہاب الدین ہاشمی ' جناب عبدالسلام شاہد' جناب سید فاضل حسین پرویز 'جناب علی بن ابراہیم بن عبداللہ مسقطی ' جناب علی بن سعید الگتمی 'جناب عتیق صدیقی'جناب سید علی رضا'جناب منیر الدین مجاہد' ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد' جناب مظفر علی خان' مولانا حسین شہید ' جناب عثمان بن محمد الہاجری ' مولانا سید غلام صمدانی علی قادری' مولانا سید عبدالقادر وحید پاشاہ' جناب محمد اعظم خان' پروفیسر کودنڈا رام ریڈی' جناب وراحت علی 'مدھو گوڑ یشکی 'پی روی ریڈی ' کانتا راؤ کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے جناب ظہیر الدین علی خان کا آخری دیدار کیا۔ ہزاروں سوگواروں نے صبح کی اولین ساعتوں میں تجہیز و تکفین پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امت مسلمہ کے محسن کا آخری دیدار کا موقع نہیں مل پایا ۔ رات دیر گئے بلکہ صبح کی اولین ساعتوں تک بھی مرحوم کے مکان واقع لکڑی کا پل پر دیدار کرنے اور پرسہ دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔رات دیر گئے مرحوم کا آخری دیدار کرنے پہنچنے والوں میں مختلف سیاسی قائدین کے علاوہ سماجی جہدکاروں اور انسانی حقوق کے علمبردار شامل تھے۔جامعہ عثمانیہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ' تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ' اسکولس فیڈریشن ذمہ داران' ایس سی ایس ٹی بی سی اقلیتی تنظیموں کے ذمہ داروجہدکار موجود رتھے ۔جن میں قابل ذکر جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد' جناب خواجہ اطہر الدین (اطہرمعین) اکزیکیٹیو ایڈیٹر منصف' جناب سید امین الحسن جعفری سابق ایم ایل سی ' جناب عبدالقیوم خان مشیر حکومت' جناب جلال الدین اکبر سابق آئی ایف ایس' مفتی مستان علی' جناب سید مجیب حسینی صدر ٹی این جی اوز' جناب مظفراللہ خان شفاعت ایڈوکیٹ' جناب سید عبدالحکیم 'جناب واجد حسین ' جناب سید نظام الدین ' جناب جابر پٹیل 'جناب عنایت علی باقری' جناب سید اکبر حسین ' جناب محمد معین الدین کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔شاہی مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی اور نصف گھنٹہ سے زیادہ آخری دیدار کے بعد جلوس جنازہ آخرت منزل واقع دارالسلام روڈ نامپلی روانہ ہوا جہاں آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں انہیں سپرد لحد کردیا گیا ۔ نماز جنازہ و جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے جناب ظہیر الدین علی خان کی خدمات ' منکسر المزاجی ' دور اندیش نظریات' ملی فکر و سماجی جدوجہد کا تذکرہ کرکے ان کی خدمات کو خراج پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اللہ اس قوم کوظہیر الدین علی خان کا نعم البدل جلد عطاء کرے تاکہ امت کے نوجوانوں کی ترقی و کامرانی کا سلسلہ جاری رہے۔ آمین


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے