مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کی جانب سے کل جماعتی مذمتی اجلاس کا انعقاد ٹرین میں فائرنگ واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار
گلبرگہ4 اگست ( ناز میڈیا اردو ) انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کی جانب سے کل رات 9 بجے شب قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے اجلاس کی صدارت کی اور جئے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ پر قرارداد مذمت پیش کی اجلاس میں قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا قرارداد میں آر پی ایف جوان کی جانب سے 3 مسلم مسافرین اور آر پی ایف عہدیدار پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں اس سلسلہ میں موثر اقدامات کئے جائیں قرارداد میں شہید ہوئے ٹرین کے مسلم مسافرین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی گئی کل جماعتی اجلاس میں گلبرگہ شہر کے مختلف جماعتوں کے صدور و نائب صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔جناب عبدالجبارگولہ ایڈوکیٹ صدرمجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ،جناب عزیزاللہ سرمست مرکزی رکن شوریٰ کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد جناب قوام الدین جنیدی ایڈوکیٹ وہاج بابا تنظیم خدمت ملت ضلع گلبرگہ،جنا ب حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، عبدالمنان صاحب ایڈوکیٹ نائب صدرمجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ جناب بشیر عالم قائد مسلم لیگ جناب منا دھارواڑ نے جئے پور ممبئی ٹرین میں آر پی ایف جوان کی جانب سے 3 مسلم مسافرین کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے انسانیت سوز واقعہ اور منی پور میں ہورہے مظالم کی پُر زور مذمت کرتے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے ملک کے موجودہ سنگین حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے فرقہ وارانہ منافرت کو عام کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا کارروائی کا آغاز مولانا محمد شہاب الدین نظامی کی قرات کلام پاک سے ہوا سجاد حسین اور رسول پٹیل نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مبین احمد زخم سینئر صحافی و شاعر نے نظامت کی اور خواجہ صدر الدین پٹیل جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے شکریہ ادا کیا آخر میں مولانا محمد شہاب الدین نظامی نے ٹرین کے مرحوم شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے