محبت کی دکان میں نفرت کو داخل کیاجارہاہے: اسدالدین اویسی

محبت کی دکان میں نفرت کو داخل کیاجارہاہے: اسدالدین اویسی


حیدرآباد 10اگست ( ناز میڈیا اردو )کل ہند مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے ہندوستان کو”ہندوراشٹر“ بنانے کانگریس قائد کمل ناتھ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کے الفاظ دہرارہے ہیں۔

کمل ناتھ نے کہاتھاکہ اس حقیقت کومدنظر رکھتے ہوئے کہ ملک کی 82 فیصد آبادی ہندوہے، کیایہ کہنے کی ضرورت باقی رہتی ہے کہ ہندوستان”ہندو راشٹر“ہے۔انہوں نے کہاتھاکہ دنیامیں ہندوؤں کی سب سے زیادہ آبادی ہمارے ملک میں ہے۔82 فیصد ہندویہاں رہتے ہیں۔ یہ کوئی قابل بحث مسئلہ نہیں ہے۔

یہ کوئی بتانے والی بات نہیں ہے۔ یہ اعدادوشمارہیں۔ اس کوعلحدہ طورپر کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ قبل ازیں نامہ نگاروں نے ان سے سوامی دھریندر شاستری کے مبینہ مطالبہ کے بارے میں تبصرہ کرنے کی خواہش کی تھی جس میں انہوں نے ہندوستان کوہندوراشٹربنانے کی اپیل کی تھی۔

دھریندرشاستری نے چھندواڑہ میں اپنی رہائش گاہ میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کے دوران ہندوستان کوہندوراشٹر بنانے کامطالبہ کیاتھا۔ اویسی نے کمل ناتھ کے ریمارک پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مدھیہ پردیش کے بزرگ کانگریس قائد واضح طورپر وہی بات کہہ رہے ہیں جوموہن بھاگوت کہتے ہیں یعنی کہ ہندوستان ایک ہندوملک ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے