حیدرآباد میں تحصیلدار کے گھر سے 2 کروڑ روپےب رآمد
حیدرآباد30 ستمبر ( ناز میڈیا اردو )اے سی بی حکام مہیندر ریڈی کے گھر کی تلاشی لے رہے ہیں جو نلگنڈہ ضلع کے مرری گوڈہ کے تحصیلدار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اے سی بی کے حکام نے شری ڈی سائی نگر، ہستینا پورم، ونستھلی پورم حیدرآباد میں اس کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور بھاری رقم اور سونا برآمد کیا۔اس کے گھر کے ایک باکس میں چھپائے گئے تقریباً 2 کروڑ روپے نقد اور طلائی زیورات ضبط کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ اے سی بی حکام نے غیر منقولہ جائیداد سے متعلق اہم دستاویزات کی نشاندہی کی ہے۔
تحصیلدار مہیندر ریڈی کے ساتھ ساتھ اے سی بی کے عہدیدار اس کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں کے گھروں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے