آر ٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری۔ گورنر نے بل کو دے دی منظوری

آر ٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری۔ گورنر نے بل کو دے دی منظوری


حیدرآباد14 ستمبر ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کے لیے خوشخبری، تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو سرکاری ملازمین قرار دینے سے متعلق بل کو گورنر تمیلی سائی سوندا راجن نے منظوری دے دی ہے۔

گورنر کی منظوری کے ساتھ ہی آر ٹی سی ملازمین اور ورکرس اب سرکاری ملازمین میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ آر ٹی سی کے ملازمین اور ورکرس نے گورنر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ تلنگانہ حکومت نے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں بل منظور کیا تھا۔

بعدزاں یہ بل گورنر کے پاس پہنچا اور انہوں نے بعض سفارشات کرتے ہوئے یہ بل گورنمنٹ کو واپس کر دیا تھا۔ بعد ازاں ان کی سفارشات پر عمل آوری کرتے ہوئے تکنیکی مسائل کو دور کر کے حکومت نے دوبارہ یہ بل گورنر کو روانہ کیا جس کے بعد بل کو انہوں نے منظوری دے دی۔

گورنر نے کہا کہ ان کی جانب سے کی گئی 10 سفارشات پر حکومت نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد 43 ہزار 373 آر ٹی سی ملازمین اب سرکاری ملازمین بن گئے ہیں۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے