انتقال پر ملال
بیدر 19 ستمبر ( ناز میڈیا اردو ) سید شاہ عزیزاللہ علوی سجادہ نشین خانقاہ شریف حضرت پیر پادشاہ علوی لال دروازہ بیدر کی اطلاع کے مطابق ہماری والدہ محترمہ اہلیہ سید شاہ اسداللہ علوی مرحوم سابق پرنسپل سلطان میموریل اسکول بیدر ساکن خانقاہ شریف حضرت پیر پاد شاہ علوی لال دروازہ بیدر کا اتوار کی رات 12/30بجے انتقال پر ملال ہوا مرحومہ کی نماز جنازہ 18 ستمبر بروز پیر بعد نماز ظہر جامعہ مسجد میں ادا کی گئی۔اور تدفین اندرون درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضِ میں عمل میں ائی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ سید شاہ من اللہ علوی سیکرٹری تیلنگانہ مشائخ بورڈ حیدراباد نے پڑھائی پسماندگان میں 3 دختران اور 2 فرزندان سید شاہ عزیزاللہ علوی المعروف نوید ، سید شاہ کلیم اللہ علوی المعروف راشد ، شامل ہیں۔ مرحومہ کی فاتحہ سہ یوم آج 19 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد لال دروازہ بیدر میں رکھی گئی ہے مرحومہ کے فرزندانوں نے فاتحہ سہ یوم میں شرکت کی گزارش کرتے ہویے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے مزید تفصیلات کے لئے 9343431184 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ الله مرحومہ کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ( آمین)
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے