انڈیا اتحاد انتخابات میں بی جے پی کو آسانی سے شکست دے گا: راہل گاندھی
ننئی دہلی2 ستمبر (ناز میڈیا اردو )درجن سے زائد سیاسی جماعتوں پر مشتمل انڈیا اتحاد نامی نو زائیدہ متحدہ محاذ نے 2024 کے لوگ سبھا انتخابات ساتھ لڑنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا عزم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبئی میں منعقدہ انڈیا کے میٹنگ کے آخری دن اپوزیشن پارٹی کے قدآور لیڈران راہول گاندھی، شرد پوار،ملکہ ارجن کھڑ گھے،شرد پوار،نتیش کمار،لالو پرساد یادو, اودھو ٹھاکرے، اروند کیجریوال ،تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹیلن اور دیگر نے کیا ہے۔ گرانڈ حیات ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ کے بعد ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں نے متحدہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آج جن سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اسٹیج پر موجود ہیں وہ ملک کی 60 فیصد سے زائد عوام کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں یک جٹ ہوکر انتخابات میں قسمت آزمائی کریگی تو بی جے پی کا چل چلاؤ ہوجائے گا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے