آستانه حضرت خواجہ قطب ثانی میں زیارت آثار مبارکہ
بیدر26 ستمبر ( نامہ نگار )حضرت سید شاہ نصر الله حسینی متولی و سجاده نشین بارگاه حضرت سید شاه علی قطب ثانی محمد محمد الحسینی رحمتہ اللہ علیہ بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب خانقاہ حضرت خواجہ قطب ثانی بیدر میں حسب روایت قدیم 12 ربیع الاول کے با برکت موقع پر ہر سال زیارت آثار مبارکہ سے ہر خاص و عام کو استفادہ کا مکمل موقع دیا جاتا ہے۔ واضح ر ہے کہ ان آثار مبارکہ میں خانہ کعبہ کا خلاف موئے مبارک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ، موئے مبارک حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہا،حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہا ، حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہا ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت غوث اعظم رحمت اللہ علیہ ، حضرت خواجہ بندہ نواز رحمت اللہ علیہ ، حضرت خواجہ ابوالفیض رحمت اللہ علیہ، حضرت خواجہ شاہ علی قطب ثانی موجود ہیں ۔ لہذ اعوام الناس بالخصوص معتقدین و مریدین آستانہ حضرت خواجہ قطب ثانی رحمت اللہ علیہ سے گذارش کی گئی ہے کہ 12 بارہ ربیع الاول 28 ستمبر بعد نماز ظہر بروز جمعرات کے موقع پر زیارت آثار شریفہ کے لئے خانقاہ حضرت خواجہ قطب ثانی میں شرکت فرمائیں مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابط کیا جا سکتا ہے 9900562421
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے