گلبرگہ میں سیرت النبی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی3 دسمبر سے مقابلہ جات کا آغاز 20 نومبر درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ

گلبرگہ میں سیرت النبی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی3 دسمبر سے مقابلہ جات کا آغاز 20 نومبر درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ


گلبرگہ 24 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام دسمبر میں گلبرگہ میں منعقد شدنی 5 ویں سالانہ سیرت البنی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی عمل میں آئی ہے گلبرگہ کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی حافظ سید عبد الرؤف اشرفی صدر دارالافتاء دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ و خطیب و امام مسجد صالحین گلبرگہ نے مسجد صالحین نزد مسلم چوک گلبرگہ میں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی انجام دی اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات انجنئیر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر اور دیگر ذمہ داران موجود تھے مولانا مفتی حافظ سید عبد الرؤف اشرفی نے اسکول کالجس اور دینی مدارس کے طلبا و طالبات کیلئے ہر سال سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور ان کی ٹیم کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلہ جات سے نئی نسل کو سیرت النبی سے واقف کروانے کا بہت بڑا کام ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ گلبرگہ میں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کا نہایت بڑے پیمانے پر  انعقاد کیا جارہا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات نے سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی کرنے کیلئے مولانا مفتی حافظ سید عبد الرؤف اشرفی صاحب سے اظہار تشکر کیا حسن قرات حفظ احادیث نعت خوانی سیرت کوئز قرآن کوئز تحریری تقریری سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کا 3 دسمبر سے آغاز ہورہا ہے ان انعامی مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہوگی درخواست فارمس اسکول کالجس یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کو پہنچائے گئے ہیں اگر کسی کو درخواست فارم دستیاب نہ ہو تو وہ ڈاکٹر اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ کے فیس بُک پیج پر جاکر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا پھر درج ذیل موبائل نمبرات پر ربط پیدا کرسکتے ہیں-

 ڈاکٹر اصغر چلبل9986388049

عزیز اللّٰہ سرمست 9845678648

مولانا نذیر احمد رشادی9663090818

انجینئر مشتاق احمد886900442

مولانا محمد یوسف قریشی 8880429349




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے