پرینکا گاندھی کا 31 اکٹوبر کو کولا پور میں جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد22 اکٹوبر(ناز میڈیا اردو ) کانگریس قائد پرینکا گاندھی 31 اکٹوبر کو کولا پور میں پرجا بھیری جلسہ سے خطاب کریں گی۔ انتظامات کو قطعیت دینے ڈاکٹر ملوروی کی قیامگاہ پر اجلاس ہوا جس میں جوپلی کرشنا راؤ، جگدیش راؤ، پرتاپ گوڑ اور وجئے بھاسکر ریڈی نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر میں پرجا بھیری کے تحت جلسہ ہوگا جس میں تمام حلقوں سے عوام شرکت کرینگے۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے قائدین متحرک ہوچکے ہیں اور اس کو محبوبنگر میں کانگریس کی برتری کے آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے