بنجارہ ہلز میں 3.35 کروڑ حوالہ رقم ضبط
حیدرآباد 11 اکٹوبر ( ناز میڈیا اردو ) مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں سٹی پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی اور تازہ ترین کارروائی میں بنجارہ ہلز علاقہ میں 3.35 کروڑ حوالے کی رقم کو ضبط کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون جویل ڈیویس نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور اس پس منظر میں غیر قانونی منتقلی کی جانے والی رقومات اور اشیاء پر پولیس کی کڑی نظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس نارتھ زون نے بنجارہ ہلز پولیس کی مدد سے ٹی وی 9 کے دفتر کے روبرو مشتبہ حالت میں گاڑی کا پتہ لگایا اور اس کی تلاشی پر کروڑہا روپئے برآمد ہوئے ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ گاڑی میں سوار چار افراد ہنمنت ریڈی ، پربھاکر ، سری رامو ریڈی اور ادھودے کمار ریڈی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضبط رقم حوالہ کاروبار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر حوالہ کاروبار کیلئے روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز میں ایک دفتر چلایا جارہا تھا اور بیگم پیٹ ، گوشہ محل سے رقومات کو منتقل کیا جارہا تھا ۔ ضبط شدہ رقم اور محروس افراد کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کیا جارہا ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے