آستانہ حضرت خونزہ ماں گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک و نعتیہ مشاعرہ

 آستانہ حضرت خونزہ ماں گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک و نعتیہ مشاعرہ


گلبرگہ 15 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) آستانہ حضرت بی بی کمالہ سلطانہ المعروف خونزہ ماں صاحبہ کپنورہ ہمناآباد روڈ گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک کے موقع پر محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا کل بعد نماز ظہر حضرت سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی متولی آستانہ حضرت خونزہ ماں صاحبہ نے گنبد مبارک میں محفوظ تبرکات و آثار مبارک برآمد کئے محترم عزیز اللّٰہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے فاتحہ خوانی فرمائی فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخش روضہ منورہ خورد

گلبرگہ نے فاتحہ خوانی کے بعد زائرین و معتقدین کی زیارت کیلئے تبرکات و آثار مبارک کی رونمائی فرمائی بعد ازاں محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب نے محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کی سرپرستی اور حضرت سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی نے نگرانی فرمائی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک حیدر علی باغبان نائب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی کارروائی کا آغاز دارالعلوم حضرت خونزہ ماں صاحبہ کے طلبا کی قرات و نعت خوانی سے ہوا محمد خواجہ نے قرآت کلام پاک کا شرف حاصل کیا محمد رؤف

محمد عثمان شاہ سمیر رضا خان اور حیدر علی باغبان نے نعت خوانی کے ذریعہ محفل میں سماں باندھ دیا مولانا سید شمس عالم حسینی برادر سجادہ نشین آستانہ گلسرم ضلع یادگیر نے مخاطب کرتے ہوئے آثار مبارک و تبرکات کے تقدس اور ان کی زیارت کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آثار مبارک و تبرکات نہایت بابرکت ہوتے ہیں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے حضرت خونزہ ماں صاحبہ اور سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی نے نبیرہ حضرت خواجہ بندہ نواز حضرت خواجہ سید شاہ یداللہ حسینی المعروف قبول اللّٰہ گنج بخش روضہ منورہ خورد گلبرگہ کی شان میں منقبتیں سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی خصوصاً سانپ کے کاٹے کے مجرب علاج سے متعلق حضرت خونزہ ماں صاحبہ کی مشہور زمانہ کرامت کے بارے میں عزیز اللّٰہ سرمست کی منقبت کا شعر بیحد پسند کیا گیا نعتیہ مشاعرہ میں سینئر شاعر سید سجاد علی شاد صادق کرمانی سید مختار احمد دکنی مبین احمد زخم اور سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی نے کلام سنایا حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب کو سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی اور عزیز اللّٰہ سرمست نے تہنیت پیش کی سینئر صحافی و شاعر مبین احمد زخم نے نہایت خوش اسلوبی کیساتھ نعتیہ مشاعرہ و محفل نعت کی نظامت کی آخر میں سلام و فاتحہ خوانی کے بعد تبرکات تقسیم کئے گئے سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی نے مولانا محمد نوح کو ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ منتخب ہونے پر انہیں تہنیت پیش کی اور تمام مہمانان خصوصی و شعراء نعت خواں اصحاب کی دستار بندی کی


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے