مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں سیرت کوئز کا اجراء ڈاکٹر اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی خدمات کی ستائش
گلبرگہ 16 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) گلبرگہ میں منعقد شدنی 5 ویں سالانہ سیرت النبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی جانب سے شائع کی گئی کتاب سیرت کوئز کی رسم اجراء فقیہ العصر عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں حیدرآباد میں انجام پائی کل 11:30 بجے دن المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے سیرت کوئز کی رسم اجراء انجام دی
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست انجینئر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود صاحب موجود تھے ممتاز عالم دین درجنوں کتابوں کے مصنف حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و صفا بیت المال انڈیا کی مرتبہ کتاب جس کے کئی ایڈیشن شائع ہوکر مقبول ہو چکے ہیں سیرت کوئز کو ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے دسمبر میں گلبرگہ میں منعقد ہونے والے 5 ویں سیرت النبی
مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کی
مدد کیلئے بطور خاص دوبارہ شائع کروایا ہے سیرت طیبہ پر 570 سوال و جواب پر مشتمل اردو اور رومن انگلش میں شائع کی گئی سیرت کوئز کتاب کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے کتاب کو بیحد پسند فرمایا آور اسے طلبا و طالبات اور نئی نسل کیلئے نہایت مفید و معلوماتی قرار دیا حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے طلبا و طالبات اور نئی نسل کو سیرت طیبہ سے واقف کروانے کیلئے سیرت طیبہ کے اہم واقعات اور تمام تر گوشوں کا احاطہ کرنے والی نہایت دلچسپ و معلوماتی سیرت کوئز کتاب مرتب کرنے کیلئے مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا غیاث احمد رشادی عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کتب تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شائع بھی کررہے ہیں اور ان کتب سے ملت کا ایک بڑا طبقہ استفادہ بھی کررہا ہے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے ڈاکٹر اصغر چلبل کی دینی ملی تعلیمی خدمات کو بھرپُور سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل جو غیر معمولی صلاحیتوں کے متحمل ہیں سے بہت سی توقعات ہیں اور وہ مستقبل میں ملت کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ڈاکٹر اصغر چلبل نئی نسل کی بہترین رہنمائی و تربیت کررہے ہیں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ نوجوان سیاست کے بشمول تمام شعبوں میں قائدانہ رول ادا کریں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو بتایا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی قیادت میں گلبرگہ میں پچھلے 4 سال سے طلبا و طالبات اور نئی نسل کو سیرت طیبہ سے جوڑنے کیلئے سیرت النبی مقابلہ جات نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں اور ان مقابلوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں سیرتِ النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو سیرت طیبہ کا مستند مواد فراہم کرنے کے مقصد سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے اس سال 5 کتابیں اردو اور رومن انگلش کے ساتھ شائع کروائی ہیں تاکہ اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم کے طلبا وطالبات بھی استفادہ کرسکیں عزیز اللّٰہ سرمست نے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو مزید بتایا کہ گلبرگہ میں سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی چیرمین شپ میں سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کرناٹک قائم کیا جارہا ہے جس میں ہر زبان میں سیرت طیبہ کے قدیم و جدید کتب و رسائل ہوں گے سیرت طیبہ پر مطالعہ اور ریسرچ کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ تمام زبانوں میں سیرت طیبہ پر ریاستی قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین کے مسلسل لکچرس کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ سیرت طیبہ پر اٹھنے والے اعتراضات کے فتنوں کا عصری وسائل کے ذریعہ جواب دیا جائے گا عزیز اللّٰہ سرمست اور ڈاکٹر اصغر چلبل کی درخواست پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کی سرپرستی کو قبول فرمایا اور اس سنٹر کے قیام پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو تہنیت پیش کی انجنئیر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود صاحب نے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں عبقری شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اپنے تبحر علمی سے عصری تقاضوں کے مطابق مسلمانوں کی دینی رہنمائی فرماررہے ہیں
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے