عبد الحمید مسلم لیگ سیڑم کے کنوینر نامزد
گلبرگہ 18 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے آج گلبرگہ ضلع کے سیڑم تعلقہ کا تنظیمی دورہ کرتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں سماجی و ملی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کئی ایک معززین اور ہمدردان ملت سے ملاقات کی سیڑم تعلقہ کے سرگرم و بااثر جے ڈی ایس لیڈر عبد الحمید ولد فخر الدین نے جے ڈی ایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے
انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مولانا محمد نوح نے عبد الحمید کو انڈین یونین مسلم لیگ سیڑم تعلقہ کا کنوینر نامزد کرتے ہوئے سیڑم تعلقہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی عبد الحمید صاحب نے عنقریب پارٹی آفس قائم کرتے ہوئے سیڑم ٹاؤن اور تعلقہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا سیڑم ٹاؤن اور تعلقہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر بننے اور انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہاں احباب عبد الحمید صاحب سے ان کے موبائل نمبر 9008302540 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں سیڑم کے تنظیمی دورہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دیگر ذمہ داران مولانا محمد نوح کے ہمراہ تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے