سی ایم ابراہیم کا اخراج غیر جمہوری دیوے گوڑہ کمارسوامی پچھلے دروازے کی سیاست نہ کریں: یونس خان

سی ایم ابراہیم کا اخراج غیر جمہوری دیوے گوڑہ کمارسوامی پچھلے دروازے کی سیاست نہ کریں: یونس خان


گلبرگہ 21 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) ممتاز عوامی سماجی رہنما جے ڈی ایس مائناریٹی لیڈر یونس خان کے ٹی ایس نے سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم کو جے ڈی ایس کی ریاستی صدارت سے بیدخل اور جے ڈی ایس سے خارج کرنے کے جے ڈی ایس سپریمو و سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ کے فیصلے کی پرزور مخالفت کی ہے یونس خان نے اس فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوے گوڑہ نے بیٹے کی محبت میں یہ فیصلہ لیا ہے لیکن اس آمرانہ اور خود غرضانہ فیصلے کے پارٹی پر برے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ جے ڈی ایس دونوں باپ بیٹوں کی ملکیت نہیں ہے بلکہ ہزاروں کارکنان نے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے وقت اور مال و دولت کی قربانی دی ہے دونوں باپ بیٹے پارٹی کارکنان کو اعتماد میں لئے بغیر ہی فیصلے کرتے ہیں یونس خان نے مزید کہا ہے کہ دیوے گوڑہ اور کمار سوامی کو بی جے پی کے ساتھ این ڈی میں شامل ہونے کا فیصلہ لینے سے قبل پارٹی کارکنان و عہدیداران کا ریاستی اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کی رائے جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے تھی کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی جماعت کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے لیکن دیوے گوڑہ اور کمار سوامی ہمیشہ پچھلے دروازے کی سیاست کرتے ہیں انہیں اب یہ سیاست بند کردینا چاہیئے ورنہ مفاد پرستی پارٹی کو لے ڈوبے گی یونس خان نے مزید کہا ہے کہ سی ایم ابراہیم صاحب ہمیشہ اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں جے ڈی ایس کے این ڈی اے میں شامل ہونے کیخلاف بھی انہوں نے آواز اٹھائی تو انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ریاست کے مسلمان جے ڈی ایس کے فرقہ پرست و فاشسٹ طاقتوں کے ساتھ اتحاد کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے سی ایم ابراہیم نے جے ڈی ایس کے بی جے پی کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے دیوے گوڑہ نے انہیں پارٹی کی صدارت سے بیدخل اور پارٹی سے نکال کر نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ تمام سیکولر مزاج عوام کی سخت ناراضگی مول لی ہے یونس خان کے ٹی ایس نے کہا ہے کہ وہ سی ایم ابراہیم کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور ہمیشہ سیکولر امیج کے ساتھ سیاست میں سرگرم رہیں گے






NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے