سید عنایت علی سکریٹری کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ نامزد
بیدر 28اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )جناب کے عبدالجبار چیر مین کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ نے جناب سید عنایت علی کو کے پی سی سی میناریٹی ڈیپارٹمنٹ کا سکریٹری نامزد کیا ہے جس کی منظوری چیر مین اے ائی سی سی جناب عمران پرتاپ گڑھی ایم پی نے دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہیکہ ان کی معیاد میں کانگریس پارٹی کا مینارٹی ڈپارٹمنٹ پوری ریاست کرناٹک میں طاقتور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ جناب سید عنایت علی ایک حرکیاتی لیڈر ہیں ضلع بیدر میں کانگریس کو مستحکم بنانے اور پارٹی امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں جناب سید عنایت علی کا اہم کردار رہا ہے۔ جناب سید عنایت علی کا شمار ایک سادگی پسند اور ہمدرد شخصیت میں ہوتا ہے۔ یہی سبب ہیکہ وہ نہ صرف مینار نیز بلکہ دیگر تمام طبقات میں بیحد مقبول ہیں۔ موصوف کا تعلق میونسپل ایڈ منسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان سے کافی گہرا ہے۔ دونوں کی دوستی سیاسی گلیاروں میں ایک مثال رکھتی ہے۔ جناب سید عنایت علی نے اپنی اس نامزدگی پر چیرمین اے ائی سی سی جناب عمران پرتاپ گڑھی ایم پی، جناب کے عبدالجبار چیر مین کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ، کارگذار صدر کے پی سی سی، وزیر جنگلات مسٹر ایشور کھنڈرے، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان ، جناب محمد ایاز خان سینئر کانگریس لیڈر، جناب عبد المنان سیٹھ کے پی سی سی نائب صدر مینارٹی ڈپارٹمنٹ مسٹر بسوراج جاب شیٹی صدر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر وغیرہ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے