عمرہ سے متعلق نئی ہدایات جاری
مکہ مکرمہ16 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )سعودی ایجنسی کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذیابیطس کے شکار مسلمان جو عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں فراہم کردہ سفارشات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی مناسک شروع کرنے سے پہلے اپنی ضروری ادویات استعمال کریں۔
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہوں نے مناسب خوراک کھائی ہوئی ہے۔ اس سے عمرے کے دوران بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے