تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز


حیدرآباد4 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کا وفد کی آج دوپہر حیدرآباد پہنچا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں 17 رکنی وفد 3 دنوں تک حیدر آباد میں قیام کرے گا۔ یہ وفد ہوٹل تاج کرشنا میں ٹھہرا ہے جہاں سے جائزہ اجلاس، مشاورتی اجلاس، مختلف سیاسی جماعتوں، ضلع کلکٹرس، کمشنر آف پولیس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ، ڈی جی پی سے ملاقات کی جائیں گی۔

مرکزی الیکشن کمیشن کے دورہ تلنگانہ کے آغاز کے بعد قیاس لگایا جارہا ہے کہ عنقریب انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اِس وفد میں الیکشن کمشنر انوپ چندرا پانڈے، ارون گوئل، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنرس دھندر شرما، نتیش کمار ویاس، ڈپٹی الیکشن کمشنرس اجئے بھوڈا، پردیش کمار، آر کے گیتا، منوج کمار ساہو و دیگر شامل ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے وفد کی جانب سے قومی جماعتیں، عام آدمی پارٹی، بی جے پی، بی ایس پی، سی پی ایم، انڈین نیشنل کانگریس، نیشنل پیپلز پارٹی اور ریاست کی سیاسی جماعتوں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، بھارت راشٹرا سمیتی، تلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے قائدین سے ملاقات کی جائیں گی۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے