حضرت سراج بابا کے ہاتھوں حفظ احادیث کی اجراء
گلبرگہ 28 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) 5 ویں سالانہ سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے سلسلہ میں شائع کی گئی کتاب حفظ احادیث کی رسم اجراء تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ نے انجام دی کل بعد نماز مغرب مسجد بارگاہ حضرت شیخ دکن میں حضرت سراج بابا نے کتاب حفظ احادیث کی رسم اجراء انجام دی اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات مولانا حافظ محمد فخر الدین انجنئیر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود صاحب موجود تھے سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کیلئے اس بار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات نے جملہ 5 کتابیں شائع کروائی ہیں سیرت کوئز کی حیدرآباد میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدرِ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ قرآن کوئز کی حیدرآباد میں مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا تقریری مقابلہ جات کیلئے اتباع و اطاعت رسول قرآن مجید کی روشنی میں کتاب کی گلبرگہ میں حضرت سید شاہ احمد پاشاہ قادری سجادہ نشین بارگاہ کرنول شریف اور مولانا مفتی سید عبد الرشید صاحب خطیب مسجد بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز اور کتاب حفظ احادیث کی حضرت ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی نے رسم اجراء انجام دی حضرت سراج بابا صاحب جنیدی نے گلبرگہ میں ہر سال پابندی سے اسکول کالجس دینی مدارس کے طلبا وطالبات کیلئے سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے انعقاد اور ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو سیرت طیبہ کا مستند مواد فراہم کرنے کتب کی اشاعت کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ یہ مقابلہ جات نئی نسل کی اسلامی تربیت کا اہم ذریعہ بن رہے ہیں حضرت ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی نے سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے تمام معاونین کو غیر معمولی حسن انتظام کے ساتھ مقابلوں کے انعقاد کیلئے مبارکباد پیش کی سیرت النبی مقابلہ جات کے درخواست فارم کا مولانا حافظ سید عبد الرؤف اشرفی خطیب و امام مسجد صالحین گلبرگہ نے بعد نماز جمعہ مسجد صالحین میں اجراء کیا سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کا 3 دسمبر سے آغاز ہورہا ہے ان مقابلہ جات میں شرکت کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے درخواست فارمس تمام اسکول کالجس کو پہنچا دیئے گئے ہیں درخواست فارم میں کتابیں حاصل کرنے کے پتے بتائے گئے ہیں
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے