سید عمران انڈین یونین مسلم لیگ بیجاپور ضلع کے کنونیر نامزد

سید عمران انڈین یونین مسلم لیگ بیجاپور ضلع کے کنونیر نامزد


بیجاپور 9 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک و انچارج کلیان کرناٹک انڈین یونین مسلم لیگ قومی ممبر سازی مہم نے کل تاریخی شہر بیجاپور کا دورہ کرتے ہوئے ہمدردان مسلم لیگ اور ملی سیاسی شعور رکھنے والے احباب سے ملاقات کی  بیجاپور شہر اور بیجاپور کے تعلقہ جات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو کی بہت سارے احباب نے اس بات کو یاد کیا کہ ایک زمانہ میں بیجاپور میں انڈین یونین مسلم لیگ بہت طاقتور تھی موجودہ حالات میں جبکہ فرقہ پرست طاقتیں سر اٹھا رہی ہیں بیجاپور میں انڈین یونین مسلم لیگ کے احیاء اور استحکام کو نہایت ضروری بتایا گیا مولانا محمد نوح نے بیجاپور کی نہایت فعال و متحرک نوجوان شخصیت سید عمران لاٹھی استاد ساکن آثار محلہ بیجاپور کو بیجاپور ضلع کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کا کنونیر نامزد کرتے ہوئے انہیں بیجاپور شہر اور بیجاپور ضلع کے تعلقہ جات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی اور اعلان کیا کہ ایک ماہ بعد انتخابات کے ذریعہ انڈین یونین مسلم لیگ ضلع بیجاپور کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی بیجاپور کے تنظیمی دورے میں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست اور مبین احمد زخم ضلعی صدر انڈین یونین مسلم لیگ یادگیر ضلع مولانا محمد نوح کے ہمراہ تھے انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کیلئے تعلقہ جات کے خواہشمند احباب کنوینر بیجاپور سے ان کے موبائل نمبر 9739703970 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے